Tuesday, December 09, 2025 | 18, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ہماچل پردیش:پتھر گرنے سے کار 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

ہماچل پردیش:پتھر گرنے سے کار 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 08, 2025 IST

ہماچل پردیش:پتھر گرنے سے کار 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت
چمبا:  ہماچل پردیش کے چمبا میں جمعرات کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ضلع چوراہ میں کار گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں کار میں سوار چھ افراد کی موت ہو گئی۔ اموات شدہ افراد میں دو خواتین، دو مرد اور دو بچے شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی جس کھائی میں گری وہ 500 میٹر گہرا تھا۔
 
کیسے پیش آیا یہ حادثہ:
 
معلومات کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً 9:20 کو ایک سوئفٹ کار نمبر HP 44 4246 بھجراڈو سے شریگر گاؤں جا رہی تھی۔ سویا پاتھری پر چلتی گاڑی پر پہاڑ سے بڑا پتھر گرا۔ جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر 500 میٹر نیچے کھائی میں جا گری۔ کار میں سوار تمام چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
 
تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا:
 
سلونی کے ڈی ایس پی رنجن شرما نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کو پولیس، فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کار میں سوار تمام افراد کی موت ہو گئی۔ یہ تمام لوگ چمبہ ضلع کے چوراہ سب ڈویژن کے رہائشی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی انسانی غلطی نہیں تھی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال تیسہ میں کیا جائے گا۔ 
 
ڈی ایس پی رنجن شرما نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مرنے والوں کی شناخت راجیش کمار، ہنسو، آرتی، دیپک، راکیش اور ڈرائیور ہیم پال کے طور پر ہوئی ہے۔