Saturday, December 27, 2025 | 07, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد: 'شارٹ سرکٹ' سے اےسی میں لگی آگ۔ جڑوا بھائی رحمان اور رحیم کی موت

حیدرآباد: 'شارٹ سرکٹ' سے اےسی میں لگی آگ۔ جڑوا بھائی رحمان اور رحیم کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 27, 2025 IST

حیدرآباد: 'شارٹ سرکٹ' سے اےسی میں لگی آگ۔ جڑوا بھائی رحمان اور رحیم کی موت
حیدرآباد کےعلاقہ  کاچی گوڑہ کے انجمن آباد کے ایک گھر میں مشتبہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایئر کنڈیشنر میں آگ لگنے سے دوجڑوا بھائی ہلاک ہوگئے۔ان میں سے ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دوسرا شدید جھلسنے کے باعث اسپتال میں دم توڑ گیا۔

بچے آرام کر رہے تھے

یہ سانحہ کاچی گوڑہ کے گول ناکا ڈیویژن کے انجمن آباد میں پیش آیا۔ مقتولین، 3 سالہ رحمان  اور 3 سالہ رحیم  کے طور پر  شناخت ہوئی ہے، ایک پرائیویٹ ملازم سیف الدین خدری کے جڑواں بیٹے، گھر  میں  بستر پر سو رہے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کمرے میں موجود ایئرکنڈیشنر میں اچانک شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

ماں گھر کےکاموں تھی مصروف

واقعے کے وقت بچوں کی والدہ کمرے کے باہر گھریلو کام میں مصروف تھیں۔ اندر موجود دو دیگر بچوں نے آگ کے شعلوں کو دیکھا، گھبرا گئے اور مدد کے لیے چیختے ہوئے باہر بھاگے۔ انہوں نے فوراً اپنی ماں کو آگاہ کیا۔جڑواں بچوں کو بچانے کی اشد کوششوں کے باوجود، چند منٹوں میں آگ نے شدت اختیار کر لی، جس سے مداخلت کی گنجائش کم ہی رہ گئی۔

 ایک کی موقع پر موت،دوسرا نے اسپتال میں لی آخری سانس

جھلسنے کی شدت سے رحمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ رحیم، جو تقریباً 90 فیصد جھلس گیا تھا، کو فوری طور پر عثمانیہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد میں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔

فائرانجن پہنچنے سے پہلے ہی آگ پر قابو پالیا 

گولی گوڑہ فائر اسٹیشن سے ایک فائر ٹینڈر  ہنگامی کال کے بعد موقع پر پہنچایا گیا۔ تاہم جب تک فائربریگیڈ کے اہلکار پہنچے، مکین پہلے ہی آگ پر قابو پا چکے تھے۔

 معاملہ درج،جانچ جاری 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ شارٹ سرکٹ اور آگ لگنے کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔