Wednesday, December 31, 2025 | 11, 1447 رجب
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • مدرستہ الحمومی لتحفیظ القرآن اور جامعتہ الفاروقیہ کا جلسہ تقسیم اسناد، علما کرام کے علاوہ اکبراویسی نے کی شرکت

مدرستہ الحمومی لتحفیظ القرآن اور جامعتہ الفاروقیہ کا جلسہ تقسیم اسناد، علما کرام کے علاوہ اکبراویسی نے کی شرکت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 31, 2025 IST

  مدرستہ الحمومی لتحفیظ القرآن اور جامعتہ الفاروقیہ کا جلسہ تقسیم اسناد، علما  کرام کے علاوہ اکبراویسی نے کی شرکت
حیدرآباد کے علاقہ کنگز پیلس گڈی ملکا پور میں تکمیل حفظ قرآن اور دستار بندی کی یادگار اور پْر رونق محفل منعقد کی گئی۔ اس بابرکت اور روح کو گرما دینے والی تقریب کا اہتمام مدرسۃ الحمومی لتحفیظ القرآن باغ عامہ اور مدرسۃ القرآن جامعہ فاروقیہ پہاڑی شریف نے کیا تھا۔ 
 
اس موقع پردونوں اداروں کے 39 طلباء نے حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ طلبا نے ایک سال میں 30، 40ااور 50 دور مکمل کئے۔ تکمیل حفظ قران کے ساتھ طلبا کےلئےعصری تعلیم، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔ تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اسٹیج پر طلبہ کے والدین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، تاکہ یہ پیغام دیا جاسکے کہ حافظ قرآن بننے کے بعد بھی والدین کا احترام سب سے مقدم ہے۔
 
اس تقریب میں جامعہ نظامیہ کے امیرحضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب، صدرمفتی حضرت مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب ، مولانا حامد حسین فاروقی، مولانا سیدعلی اکبر نظام الدین، مولانا مفتی محمد عمر فاروق الہاشمی اور بہت سے دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس تقریب میں حبیب ملت اور تلنگانہ اسمبلی میں کل ہند مجلس اتحاد ا لمسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی صاحب اور سید عمر جلیل صاحب بھی موجود تھے۔
 
 مولانا حافظ داکٹر احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نے تعلیمی رپورٹ پیش کی۔ انھوں نے بتایاکہ مدرستہ القران میں طلبا کو قرآن  کریم کو تجوید کےساتھ  پڑھا یاجا رہا ہے۔ وہیں افادہ آرگنائزیشن کےتحت عالمیت کا شعبہ بھی قائم کیا گیا جس کےتحت طلبا دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک شعبہ عالمیت میں دینی علوم کی تعلیم جاری رکھتے ہیں۔ افادہ آرگنائزیشن کےتحت مرد حضرات کیلئےدینی مدارس قائم کئے گئےہیں۔ وہیں طلبات کےلئے بھی علحدہ مدارس قائم کئےگئےہیں۔
 
 دونوں مداراس کےطلبا نےتلاوت قرآن کریم، منتخب سورتوں کے مضامین اور قرآنی نکات پرتعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ علما ئے کرام نے قرآن کریم کی افادیت اور عملی زندگی میں اس کی رہنمائی پر خطاب کیا۔ جس  پر حاضرین نے طلبا  کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں مولانا مفتی خلیل احمد نے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ ان طلباء کو سلامت رکھے اور دونوں جہانوں میں کامیابیاں عطا فرمائے اور قرآن پاک کو ہمیشہ اپنی نظروں میں محفوظ رکھے۔