موسم کی تبدیلی اور حالیہ بارشوں کی بعد زیادہ تر علاقوں میں بخار کے خطرے کی گھنٹیاں بج رہے ہیں۔ حالیہ مسلسل بارشوں سے شہر کے گورنمنٹ ہیلتھ سینٹرز میں موسمی امراض کے باعث گزشتہ تین چار دنوں میں اوٹ پیشنٹس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سردی، کھانسی، سر درد اور بخار جیسی علامات میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ اگر گھر کے ایک فرد میں یہ علامات پائی جائیں تو گھر کے باقی افراد ایک قطار میں بیمار پڑ جاتے ہیں۔ا گر اسکول میں ایک بچہ کو بخار، سردی ،زکام اور کھانسی جیسے علامات ملنے پر دیگر بچے بھی اس سے متاثر ہو رہےہیں۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موسم میں تبدیلی کے باعث کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم
شہر حیدرآبادمیں گزشتہ کچھ دنوں سے موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے نوجوان اور بوڑھے اور بچوں میں اِن دونوں فلو جیسی علامات جیسے نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش، بخار اور سردرد، بدن درد میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ان علامات کے مریض قطاروں میں کھڑے ہیں۔ بستی دواخانوں، پی ایچ سیز، اربن ہیلتھ سینٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سنٹرس، ضلع اسپتالوں کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ استپالوں عثمانیہ، گاندھی اور نلہ کنٹہ فیور اسپتال میں مریضوں ہجوم دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔
اوپی ڈی میں 50 فیصد مریض
طبی حکام نے انکشاف کیا کہ ان مراکز صحت میں اوٹ پیشنٹس (او پی ڈیز) کی تعداد میں معمول کے مقابلے پچاس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ حیدرآباد کے ضلع سرویلنس آفیسر ڈاکٹر سری ہرشا یادو نے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے فلو یعنی زکام اور بخار کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ نیلوفر اسپتال میں بچوں کے لیے بھی ان علامات کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
ڈاکٹر راجندر پرساد، سپرنٹنڈنٹ، نلہ کنٹہ فیور ہسپتال نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے شہر میں وائرل بخار کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بارشوں اور سردیوں میں موسمی بیماریاں عام ہیں۔ اس دوران موسمی متاثرین کی تعداد عموماً بڑھ جاتی ہے۔ ماضی کے مقابلے اس بار مریضوں کی تعداد کم ہے۔ مریض ایک ہفتے سے نزلہ، کھانسی، بخار اور سردرد جیسی علامات کے ساتھ اسپتالوں میں آ رہے ہیں۔ ماہرین نے کہاکہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ مذکورہ علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹروں سے رجوع ہوں۔ اگر آپ کو وائرل بخار ہو جاتا ہے تو دو سے تین دن علاج کر کے آرام کر نے پر آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔