رچہ کونڈہ کمشنریٹ کےایل بی نگر پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک بین ریاستی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے 18 لاکھ روپے مالیت کی 11 بائک ملزمین کےقبضے سے برآمد کر لیے گئے۔ سی آئی ونود کمار کے مطابق، ضلع نلگنڈہ کےساکین شیخ اکرم، فی الحال حیدرآباد کے بوڈوپل، بولی گوڑیم اور آراین ایس کالونی میں مقیم ہے اور وہ ریپیڈو ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہے۔
بی ٹیک کی تعلیم حاصل کرنے والے اکرم نے کچھ دنوں تک بنگلور میں سافٹ ویئر ملازم کے طور پر کام کیا۔ بعد ازاں محکمہ ڈاک میں بھی کام کیا۔ محبت کی شادی کرنے والا اکرم عیاشی میں مبتلا ہو کر قرض میں ڈوب گیا۔ قبل ازیں کھمم ریلوے پولیس نے شیخ اکرم کو این ڈی پی ایس منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اکرم نے جیل جانے کے بعد بھی اپنی سوچ نہیں بدلی۔ مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے اس نے بائیک چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔
اس نے اپنے دوستوں سے رابطہ کیا، ایدیگا درگا گنگادھرعرف ڈورابابو، ضلع کونسیما امبیڈکر اے پی، اور نیروکونڈا چرن، جو فی الحال گایتری مینس ہاسٹل، اڈگٹہ سوسائٹی، انڈراورم منڈل، ویسٹ گوداوری سوسائٹی ضلع اڈگ میں مقیم ہیں۔ شیخ اکرم اور ایدیگا درگا گنگادھر نے پارک کی ہوئی بائک چوری کر کے نیروکونڈہ چرن کے حوالے کردیا۔ نیروکونڈا چرن نے انہیں بیچ دیا اور ان تینوں نے رقم آپس میں بانٹنے پر اتفاق کیا۔
ملزمین نے میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود سے دو بائک، اپل پولس اسٹیشن حدود سے دو اور ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود سے سات بائک چوری کی ۔ متاثرین کی شکایت کی بنیاد پر ایل بی نگر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ بدھ کی شام جب پولیس ایل بی نگر رنگ روڈ کے قریب ملماسما فلائی اوور پر گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی۔
شیخ اکرم، درگا گنگادھر اور نیروکونڈا چرن جومخالف سمت سے بائک پرآرہے تھے، مشکوک نظر آئے۔ تینوں کو حراست میں لے کر پوچھ تا چھ کی گئی تو موٹر سائیکل چوری کا معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے ملزمان سے 9 رائل اِنفیلڈ بلٹس، ایک یونی کارن بائیک اور ایک پلسر بائیک، جملہ 11 بائک ضبط کیں۔ بائیک چوری کیس کے ملزم شیخ اکرم، درگا گنگادھر اور نیروکونڈا چرن کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔