• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • عمان میں پھنسی حیدرآبادی خاتون: حکام سےکی وطن واپسی میں مدد کرنےکی فریاد

عمان میں پھنسی حیدرآبادی خاتون: حکام سےکی وطن واپسی میں مدد کرنےکی فریاد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 19, 2026 IST

عمان میں پھنسی حیدرآبادی خاتون: حکام سےکی وطن واپسی میں مدد کرنےکی فریاد
عمان، مسقط میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے گئی ہندوستانی خاتون نے حکام سے ایسے بچانے کی فریاد کی ہے۔ خاتون نے ایک ویڈیو پیغام جاری  کرکے  وطن واپس لانے کی وزیر خارجہ  سے اپیل کی ہے۔ خاتون  نے الزام لگایا ہے کہ اسے روزانہ 15 گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا گیا  ہے اور تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ تلنگانہ کی دارلحکومت  حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی شبنم بیگم نامی خاتون نے بتایا کہ وہ 26 مارچ کو عمان گئی تھی۔ 

  جذباتی ویڈیو پیغام جاری 

انھوں نے بتایا کہ  ایک مقامی ریکروٹمنٹ ایجنٹ نے اسے گھریلو ملازمہ کی نوکری دینے کا وعدہ کیاگیا۔، خاتون  نے دعویٰ کیا کہ انھیں  تین ماہ سے زائد عرصے تک بغیر کسی تنخواہ کے  دن رات کام کروایا گیا۔حیدرآباد کے ایک سیاست دان،  کو بھیجی گئی ایک جذباتی ویڈیو میں اس نے کہا، "انہوں نے مجھے ڈیڑھ ماہ سے موبائل فون بھی  استعمال کرنے نہیں دیا۔"۔26 سالہ  خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس پر  "تشدد کیا گیا " اور "مارا پیٹا" گیا اور مناسب کھانا دینے سے بھی  انکار کیا گیا۔

 پاسپورٹ چھین لیا گیا 

بدسلوکی برداشت کرنے سے قاصر،خاتون نے کہا کہ وہ اپنے آجر سے بچ کر مسقط میں ہندوستانی سفارت خانے پہنچ گئی۔تاہم، اس نے الزام لگایا کہ اس کے ایجنٹوں نے اس کا پاسپورٹ چھین لیا ہے اور وہ  اسے "بچانے" کی اپیل کی ہے۔ اس نے  بتایا کہ اسے مسقط میں 200 عمانی ریال (تقریباً 50,000 روپے) کی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے کا لالچ دیا گیا۔"عمان پہنچنے کے بعد، اسے مبینہ طور پر روزانہ 12-15 گھنٹے مختلف گھروں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا، مناسب خوراک اور رہائش نہیں دی گئی ۔ اور اسے چار ماہ تک کوئی تنخواہ نہیں دی گئی،" اس نے X پر لکھا اور اپنی ویڈیو  پوسٹ کی۔

 وزیر خارجہ سے مدد کی اپیل کی

انہوں نے کہا کہ اس کے اہل خانہ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے درخواست کی ہے کہ وہ مسقط میں ہندوستانی سفارت خانے کو ہدایت دیں کہ وہ اس کی حفاظت کو یقینی بنائے اور اس کی فوری طور پر حیدرآباد واپسی کا بندوبست کرے۔

 سفارت خانہ کا جواب 

اس کے بعد سفارت خانے نے ان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نے "معاملے کا نوٹس لیا ہے۔"

دھوکہ باز ایجنٹ پر کاروائی کی مانگ 

سفارت خانے نے مزید کہا کہ اسے "مناسب سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔"ادھر مقامی لیڈروں نے حکام  سے دھوکہ دینےوالے ایجنٹ کےخلاف  سخت کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ اور خاتون کی  بحفاظت  وطن واپسی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔