• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • حیدرآباد: ریڈ روز پیلس نامپلی میں2 اگست کومیگا جاب میلہ۔ 100سے زائد کمپنیوں کی شرکت

حیدرآباد: ریڈ روز پیلس نامپلی میں2 اگست کومیگا جاب میلہ۔ 100سے زائد کمپنیوں کی شرکت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 29, 2025 IST     

image
 
 ریڈ روز پیلس فنکشن ہال نامپلی، روبرو پبلک گارڈن حیدرآباد، متصل حج ہاوزمیں ایک میگا جاب میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جاب میلہ 2اگست بروز ہفتہ صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رہےگا۔ آرگنائزر، منان خان انجینئر نے بتایاکہ بہت سی کمپنیاں جاب میلے میں شرکت کریں گی۔ یہ ایونٹ آئی ٹی اور نان آئی ٹی دونوں شعبوں میں نئے اور تجربہ کار امیدواروں کے لیے کھلا ہے۔
 
 اس جاب میلہ میں 100 سے زیادہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، موقع پر آفرلیٹر پیش کریں گیں۔ فارما، ہیلتھ، آئی ٹی اور آئی ٹیز فرموں، ایجوکیش، بینکوں اور دیگر شعبوں میں مختلف عہدوں پر ملازمتیں پیش کریں گی۔ ورک فرم ہوم ( گھر سے کام کے اختیارات ) بھی چند کمپنیاں فراہم کریں گی۔ جاب میلہ میں شرکت کے لئے اہلیت ایس ایس سی سے اوپر ہونی چاہیے، اور ابتدائی انٹرویوموقع  پر ہی لیے جائیں گے۔ یہ جاب میلہ مفت ہے۔
 

 جاب میلہ کی تفصیلات 

تاریخ:    2 اگست 2025
وقت:     صبح 8:00 بجے کے بعد سے دوپہر تک 
مقام:     ریڈ روز پیلس، نامپلی، پبلک گارڈن
آرگنائزر: منان خان
شرکاء:  آئی ٹی، غیرآئی ٹی، اور گھرسے کام کرنے والے کردار
کمپنیاں: 100 سے زیادہ کمپنیاں
پیشکش خطوط: موقع پرآفر لیٹر
داخلہ:   مفت
ریزیومےساتھ لائیں: امیدوار، ریزیومے کی 10 کاپیاں
 
 ملازمت کے خواہشمند مزید تفصیلات کے لیے 8374315052