Thursday, August 07, 2025 | 13, 1447 صفر
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • اب میں راکھی نہیں باندھوں گی!بہن کا سوسائڈ نوٹ پہنچاگھر ، شوہر کےظلم سے پریشان ہو کر کر لی خودکشی

اب میں راکھی نہیں باندھوں گی!بہن کا سوسائڈ نوٹ پہنچاگھر ، شوہر کےظلم سے پریشان ہو کر کر لی خودکشی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 06, 2025 IST     

image
میرے پیارے چھوٹے بھائی! اپنا خیال رکھنا...صرف ایک خط اور 24 سالہ سری ودیا نے رکھشا بندھن سے پہلے خودکشی کر لی۔ بھائی جو اپنی بہن کے آنے کا انتظار کر رہا تھا، اسے اس کا سوسائڈ نوٹ ملا ۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آیا ہے۔ خودکشی کرنے سے پہلے سری ودیا نے اپنے چھوٹے بھائی کے نام ایک خط لکھا ۔ اس میں اس نے اپنے بھائی سے کہا  کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور والدین کا خیال رکھیں۔ سوسائڈ نوٹ میں سری ودیا نے بتایا  کہ وہ اس بار رکشا بندھن پر گھر نہیں آسکیں گی۔ 
 
بھائی کو بہن کا تھا انتظار :
 
بہن ایک  کالج میں لیکچرار تھی جو شاید اپنے طالب علموں کو زندگی جینے کا سلیقہ سیکھاتی  ہوگی۔لیکن وہ خود اس سے ہار گئیں۔ وجہ جہیز کا پرانا مسئلہ تھا۔ سری ودیا کے شوہر نے اس پر اتنا تشدد کیا کہ انہیں خودکشی آکرنا آسان لگا۔یا انکےعلاوہ کوئی راستہ نظر نہ آیا۔ خودکشی کرنے سے پہلے سری ودیا نے اپنے چھوٹے بھائی کو ایک خط لکھا اور بتایا کہ وہ اس بار راکھی کے تہوار پر گھر نہیں آسکیں گی۔ 
 
شادی کو 6 ماہ ہو چکے تھے:
 
سری ودیا نے اپنے بھائی کو خط میں لکھا ، 'میرے چھوٹے پیارے بھائی،میں اب تمہیں راکھی نہیں باندھ سکوں گی۔ سری ودیا، جو کالج کی لیکچرار تھی، کی شادی چھ ماہ قبل گاؤں کے سرویئر رام بابو سے ہوئی تھی۔ اپنے بھائی کو لکھے گئے خط میں سری ودیا نے ہر اس تشدد کو بیان کیا ہے جو اس کا شوہر گزشتہ چھ ماہ سے اس کے ساتھ کر رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ شادی کے ایک ماہ بعد ہی ہراساں کرنا شروع ہو گیا۔ 
 
پولیس کی تفتیش جاری ہے:
 
سری ودیا نے ظلم کا وہ نمونہ بھی بیان کیا ہے جسے اس کا شوہر اپنا رہا تھا۔ سری ودیا نے لکھا ہے کہ رام بابو نشے میں گھر لوٹتا تھا، اسے مارتا تھا اور اس کے ساتھ بدسلوکی بھی کرتا تھا۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رام بابو کس طرح سری ودیا کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ اکثر سری ودیا کو دوسری عورتوں کے سامنے بیکار کہا جاتا تھا۔یہی نہیں، اسے بستر پر سر پیٹ کر اور پیٹھ پر گھونسے مار کر شدید جسمانی اذیتیں دی گئیں۔ رام بابو کے تشدد کو روزانہ سہنے والی سری ودیا ایک دن ٹوٹ گئی اور موت کو گلے لگا لیا۔ مقامی حکام کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ سری ودیا کی موت کے حالات کی تحقیقات جاری ہے۔