انڈیا بمقابلہ ساوتھ افریقہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو روند یا۔ بھارتی گیند بازوں نے مہمان ٹیم کو صرف 74 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ بھارتی ٹیم نے اڈیشہ کے بارابتی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کو 101 رنز سے شکست دی۔ ہاردک پانڈیا (59 ناٹ آؤٹ،1-16) نے آل راؤنڈ مظاہرہ کیا۔اکثر پٹیل (23, 2-7) نے شاندار کارکردگی میں اضافہ کیا۔ سفاری ٹیم 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مختصر کرکٹ فارمیٹ میں پروٹیز کے لیے یہ سب سے کم اسکور ہے۔ سوریاکمار یادو کی ٹیم، نے ثابت کر دیا کہ وہ T20I میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہاردک پانڈیا کی دھماکہ دار واپسی
بھارت اورجنوبی افریقہ کےبیچ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےپہلےمیچ میں بھارت کےآل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے دھماکہ دار واپسی کی۔ ہاردک نےدھواں دار بلےبازی کرکے صرف 28 گیندوں میں 59 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ کریز میں آتے ہی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے چوکے اور چھکے لگائے اور ٹیم انڈیا کا بڑا اسکور بنا175 رنز بنانے میں مدد کی ۔ بیٹنگ اور باولنگ میں شاندار مظاہرے پر ہاردک کو پلئر آف دی میچ کا اعزاز سے نواز گیا۔
ٹیم انڈیا کی باولنگ
ارشدیپ سنگھ نے دو اوورمیں 14 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کئےہیں۔ اکشر پٹیل نے دو اوور میں 7 رنز دے کر 2 وکٹ لئے۔ اور ہاردک پانڈیا نے2اوور کی گیند بازی کر کے ایک وکٹ لی۔ جسپریت بمرا نے 3اوور پھینک کر 17 رنز دئے اور دو وکٹ اڑالی ۔ورون چکروتی نے 3 اوور کی گیند بازی کی اور 19 انرز دے کر 2 وکٹ جھٹکے۔ شیوم دوبے نے تین گیندوں میں ایک رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔اس طرح افریقی ٹیم 12اوور 3 بال پر آل آوٹ ہو گئی ۔ ٹیم انڈیا پہلا میچ جیت پر سیریز پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
انڈیا کی شروعات ٹھیک نہیں رہی
اس سے پہلے اوپنرز ابھیشیک شرما (17)، شبمن گل4، کپتان سوریہ کمار یادو 12 رنز پر اوٹ ہوئے۔ تلک ورما (26) اکشر پٹیل (23) نے ٹیم کی مدد کی۔ ہاردک پانڈیا نے 59 ناٹ آوٹ ، شیوم دوبے 11 اور جتیش شرما 10 رن ناٹ آوٹ رہے۔ ٹیم انڈیا نے آخری اوور میں 12 رن بنانے کے بعد حریف ٹیم کو 176 رنز کا ہدف دیا۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے چوکے اور چھکے لگائے اور ٹیم انڈیا کا بڑا اسکور بنا175 رنز بنانے میں مدد کی ۔ بھارت نے 20 اوورز میں چھ وکٹ کےنقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے اپنی ایننگ میں 6 چوکےاور 4 چھکے لگائے۔ انھوں صرف 28 بال میں 59 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ اسکےساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں ہاردک پانڈیا نے 100 چھکے لگائے۔
ہارک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی میں لگائے 100 چکھے
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔ آل راؤنڈر نے اپنے پسندیدہ T20I میں چھکوں کی سنچری لگائی۔ کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقی گیند بازوں کی دھلائی کرتے ہوئے چار چھکے لگانے والے پانڈیا سو چھکوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ بڑودا اسٹار بین الاقوامی کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ یہ میچ ون میچ شو ثابت ہوا۔قابل ذکر ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ تین ماہ کے وقفے کے بعد اپنے واپسی میچ میں انجام دیا۔
جسپریت بمرا نے100 وکٹ لئے
ٹیم انڈیا کے فاسٹ بالر جسپریت بمرا نے اس میچ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ بمرا نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں 100 وکٹ پورے کر لئے۔ بمراہ 100 T20I وکٹیں مکمل کیا۔ انہوں نے 11 ویں اوور میں ڈیولڈ بریوس کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔