Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بھارت اور انگلینڈ :آخری میچ میں ممبئی کے وانکھیڑے میں آمنے سامنے، محمد شامی کی واپسی..؟

بھارت اور انگلینڈ :آخری میچ میں ممبئی کے وانکھیڑے میں آمنے سامنے، محمد شامی کی واپسی..؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 02, 2025 IST     

image
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ممبئی کے وانکھیڑے میں آمنے سامنے ہوگی۔ ٹیم انڈیا پہلے ہی سیریز جیت چکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلا، دوسرا اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔
 
چوتھے ٹی ٹوئنٹی کی بات کریں تو میچ پوری طرح انگلینڈ کے کنٹرول میں تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز پر 3 اہم وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد 79 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور شیوم دوبے نے نصف سنچریاں بنائیں اور اسکور کو 181 تک لے گئے۔ انگلینڈ نے بھی بیٹنگ میں شاندار آغاز کیا۔ فل سالٹ اور بین ڈکٹ نے پاور پلے میں ہی 62 رنز بنائے۔ تاہم آخر میں انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہاں کی پچ بلے بازوں کے لیے اچھا مانا جاتا ہے۔ ایسے میں آج ایک ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کی امید کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں اوس کا زیادہ اثر نہیں ہوگا۔ پھر بھی، ٹاس جیتنے والی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
 
 
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں سخت مقابلہ کی امید کی جا رہی ہے۔ تاہم ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کے جتنے کی امید زیادہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم آج اپنے اسٹار کھلاڑیوں کو آرام دے سکتی ہے۔ ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا آرام لے سکتے ہیں۔ 
 
 
ٹیم انڈیا کی ممکنہ پلیئنگ الیون کچھ اس طرح ہوسکتی ہے - سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (کپتان)، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، رمندیپ سنگھ، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ہرشیت رانا اور محمد شامی۔وہیں انگلینڈ کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں فل سالٹ، بین ڈکٹ، جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیکب بیتھل، جیمی اسمتھ، عادل راشد، ثاقب محمود، برائیڈن کارس اور جوفرا آرچر ہو سکتے ہیں۔