Sunday, February 22, 2026 | 04 رمضان 1447
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت کا پہلا سپر-8 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف، پریکٹس کے دوران تیز گیند باز زخمی

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت کا پہلا سپر-8 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف، پریکٹس کے دوران تیز گیند باز زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 21, 2026 IST

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت کا پہلا سپر-8 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف، پریکٹس کے دوران تیز گیند باز زخمی
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیگ مرحلے میں چاروں میچ جیت کر ٹیم انڈیا نے سپر-8 میں جگہ بنائی ہے۔ ٹیم کا پہلا میچ اتوار، 22 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔ اس سے قبل ایڈن مارکرم کی ٹیم نے بھی لیگ کے تمام میچ جیتے تھے۔ پچھلے ایڈیشن کے دونوں فائنلسٹ کے درمیان یہ مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا، لیکن بھارتی کیمپ سے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔
 
محمد سراج  جو لیگ اسٹيج کے پہلے میچ میں 3 وکٹ لے چکے تھے، پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ چوٹ ہارڈک پانڈیا کے ایک تیز شاٹ کی وجہ سے لگ گئی۔ محمد سراج کو پریکٹس چھوڑ کر جانا پڑا کیونکہ ان کے بائیں پیر کے گھٹنے میں چوٹ آئی تھی۔
 
سپر-8 میں ممکنہ تبدیلی
 
جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی پلےئنگ 11 میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔ لیگ اسٹيج کے آخری میچ میں نائب کپتان اکشر پٹیل کو باہر بیٹھایا گیا تھا، اور ان کی جگہ واشنگٹن سندر کو موقع ملا تھا۔ توقع ہے کہ سپر-8 میں اکشر پٹیل کی واپسی ہو سکتی ہے، جو نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 
بھارتی بولنگ کوچ کی تعریف
 
میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارت کے بولنگ کوچ مورکل نے ورون چکرورتی کے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ورون نے اب تک ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ٹیم کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔
 
ممکنہ پلےئنگ 11، بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ
 
ابھیشیک شرما، ایشان کیشن (وکٹ کیپر)، تیلک ورما، سوریا کمار یادو (کپتان)، شیوم دوبے، ہارڈک پانڈیا، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، آرشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، جسپرِیت بمراہ