Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • اسرائیل کا ایران پر حملہ ۔ ہندوستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری ۔غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا مشورہ

اسرائیل کا ایران پر حملہ ۔ ہندوستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری ۔غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا مشورہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 13, 2025 IST     

image
اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے دارالحکومت تہران پر فوجی حملہ کیا ۔ اسرائیل نے اس حملہ میں  ایران کے جوہری اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی گونج سنائی دی۔ایران پر حملے کے بعد اسرائیل نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی  ہے۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ  کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی اسرائیل  کی جانب سے  ایران پر حملے کے بعدعراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی  ہے ۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ کچھ لمحے قبل اسرائیل نے آپریشن رائزنگ لائن کا آغاز کیا ہے ۔ حملے کی خبر کے بعد تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کی وارننگ اور خلیجی ممالک سے اپنے عملے کو واپس بلانے کے امریکہ کے فیصلے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
 
ہندوستانی شہریوں کے لیے  ایڈوائزری جاری:
 
 وہیں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد ایران میں ہندوستان  کے سفارت خانہ  نے ایران میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری  کی ہے ۔  اس ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ہندوستانی شہریوں اور ایران میں ہندوستانی نژاد افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ چوکس رہیں، تمام غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔اور مقامی حکام کے مشورے کے مطابق حفاظتی پروٹوکول کا مشاہدہ کریں۔
 
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کیا کہا تھا؟
 
ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا تھا  کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ حملہ یقینی ہے لیکن یہ ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ایک "اچھی ڈیل" قریب ہے، لیکن اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو یہ معاہدہ ٹوٹ سکتا ہے۔انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی گفتگو کی تفصیلات شیئر نہیں کیں، لیکن کہا، "میں نہیں چاہتا کہ وہ حملہ کریں، کیونکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔