Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران پر اسرائیل کا فضائی حملہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ جاں بحق، جوہری اور فوجی مقامات کو بنایا گیا نشانہ

ایران پر اسرائیل کا فضائی حملہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ جاں بحق، جوہری اور فوجی مقامات کو بنایا گیا نشانہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 13, 2025 IST     

image
اسرائیل نے ایران پر زبردست حملہ کیا ہے۔ اس میں ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس حملہ میں  ایران کی طاقتور فوج اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کے سربراہ جنرل حسین سلامی جاں  بحق ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی  ایک میجر اور 2 ایٹمی سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں دو ممتاز ایرانی جوہری سائنسدان فریدون عباسی دوانی اور محمد مہدی تہرانی کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ایران پر حملے کے بعد اسرائیل نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی  ہے۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ  کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی اسرائیل  کی جانب سے  ایران پر حملے کے بعدعراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی  ہے۔
 
اسرائیل کے دہشتگردی کا جلد جواب متوقع :
 
ایک ایرانی سیکورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تہران اسرائیل کو "سخت اور فیصلہ کن" جواب دیا جائے گا۔ اہلکار نے کہا کہ جوابی کارروائی پر اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا، اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا، آج ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ ایرانی حکومت کے ہاتھوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اسرائیل کی ریاست اور وسیع دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔
 
امریکی حکومت  نے اس حملہ  میں خود کی شمولیت سے کیا انکار:
 
امریکی حکومت نے  اس حملہ سے خود کنارہ کش کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس حملہ میں انکا کوئی کردار نہیں ہے۔تاہم انہوں نے یہ تصدیق کی ہے  کہ اسرائیل نے کارروائی سے قبل امریکہ کو آگاہ کیا تھا۔جس کا ذکر گزشتہ روز امریکی صدر نے بھی ایک بیان میں کیا تھا۔ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا   کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ حملہ یقینی ہے لیکن یہ ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ایک "اچھی ڈیل" قریب ہے، لیکن اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو یہ معاہدہ ٹوٹ سکتا ہے۔انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی گفتگو کی تفصیلات شیئر نہیں کیں، لیکن کہا، میں نہیں چاہتا کہ وہ حملہ کریں، کیونکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔