Saturday, July 19, 2025 | 24, 1447 محرم
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ گورنر وشنو دیو ورما نے جسٹس اے کے سنگھ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےعہدے کا حلف دلایا

تلنگانہ گورنر وشنو دیو ورما نے جسٹس اے کے سنگھ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےعہدے کا حلف دلایا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 19, 2025 IST     

image
جسٹس اپریش کمار سنگھ نے ہفتہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےعہدے کا حلف لیں لیا۔ تلنگانہ گورنر وشنو دیو ورما نے راج بھون میں  انھیں حلف دلیا۔ اس تقریب میں  ریاستی وزیراعلیٰ، وزرا، ہائی کورٹ کے ججوں نے شرکت کی۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کےبعد اب تک چھ افراد نے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ جسٹس اے کے سنگھ ساتویں چیف جسٹس ہیں۔ ہائی کورٹ میں ججوں کی  جملہ تعداد 42 ہیں۔ جن میں سے26 اس وقت خدمات انجام دے رہےہیں۔ دو ججوں کےتبادلہ ہوا ہے۔
 
 سپریم کورٹ کالجیم نے 28 مئی کو ججوں کےتبادلے کی سفارش کی تھی۔ مرکزی حکومت نے پیر کو تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ کا تلنگانہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا۔جسٹس سنگھ جسٹس سوجوئے پال کی جگہ لیں گے، جنہیں کلکتہ ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جسٹس سنگھ نے 17 اپریل 2023 کو تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس سے قبل وہ 2022 میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 

جسٹس اے کے سنگھ کون ہیں

7 جولائی 1965 کو پیدا ہونے والے جسٹس  اے کے سنگھ 7 جولائی 1965 کو بہار میں پیدا ہوئے۔ سنگھ نے دہلی یونیورسٹی سے بی اے آنرز اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا تعلق عدالتی پس منظر کے حامل خاندان سے ہے کیونکہ ان کے نانا مرحوم بی پی سنہا نے ہندوستان کے چھٹے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 کریئرکی شروعات

انہوں نے 1990 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا، دس سال تک پٹنہ ہائی کورٹ میں وکیل کے طور پر کام کیا۔ 2001 میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے قیام کے بعد، انہوں نے وہاں اپنی پریکٹس جاری رکھی جب تک کہ وہ بنچ میں مقرر نہیں ہو گئے۔جسٹس سنگھ کو 24 جنوری 2012 کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، اور 16 جنوری 2014 کو انہیں مستقل جج بنایا گیا تھا۔اپریل 2021 میں، جسٹس سنگھ نے جھارکھنڈ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔
 
انہوں نے 17 اپریل 2023 کو تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے 20 دسمبر 2022 سے 19 فروری 2023 تک جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر کام کیا۔مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے آر شریرام کا راجستھان ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منیندرا موہن شریواستو کو مدراس ہائی کورٹ اور جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم ایس رام چندر راؤ کو تریپورہ ہائی کورٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔