• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • فلم کالا ہرن' کے پروڈیوسر نے لگائے سلمان خان پر سنگین الزام

فلم کالا ہرن' کے پروڈیوسر نے لگائے سلمان خان پر سنگین الزام

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 18, 2026 IST

فلم کالا ہرن' کے پروڈیوسر نے لگائے سلمان خان پر سنگین الزام
آنے والی فلم ’کالا ہرن‘ کے پروڈیوسر امیت جانی نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل انہیں پاکستان سے مبینہ طور پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں وزارت داخلہ، راجستھان پولیس اور سی آرپی ایف حکام کو اطلاع دینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
 
امیت جانی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک شخص، جسے انہوں نے پاکستانی دہشت گرد قرار دیا، انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور یہ سب بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی حمایت میں کیا جا رہا ہے۔
 
پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ انہیں رات دیر گئے کالزاور پیغامات موصول ہوئے، جن میں ڈرون اور گرینیڈ حملے کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ سکیورٹی اداروں وزارت داخلہ، راجستھان پولیس، اور سی آر پی ایف حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ انھوں نے الزما لگایا کہ سلمان خان دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں، ایک طرف ان کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے"۔ دوسری طرف، وہ اپنی ٹول کٹ کے ذریعے پہلے ہی ہزاروں دھمکیاں دے چکے ہیں۔
 
 واضح رہےکہ یہ فلم کالے ہرن کے شکار کیس پر مبنی ہے جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان شامل تھے۔ چونکہ یہ فلم حقیقی زندگی کے واقعات سے متاثر ہے، اس لیے پروڈیوسر نے الزام لگایا ہے کہ سپر اسٹار کی جانب سے فلم کو ریلیز نہ کرنے کے لیے زبردست دباؤ ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ "جب میں ڈی کمپنی کے نام سے آنے والی دھمکی سے نہیں گھبرایا تو اب انہوں نے دہشت گرد شہزاد بھٹی کو کال کر کے مجھے میسج کرنے کا اعلان کر دیا ہے... SHAME ON YOUR STARDOM اور BING HUMAN کا جھوٹا نعرہ لگانا ہے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اگر مجھے قتل کر دیا جائے تو بھی میری ٹیم یہ دیکھے گی۔
 
امیت جانی نے اپنے بیان میں مزید الزام لگایا کہ پہلے بھی انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا اور اب ایک نئے ذریعے سے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اگر انہیں نقصان بھی پہنچا تو ان کی ٹیم فلم کو ریلیز کرے گی تاکہ بشنوئی برادری کی تاریخ اور جدوجہد کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
 
فی الحال اس معاملے پر سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس اور متعلقہ ادارے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
 
 فلم کی ریلیز روکنے کےلئے سلمان خان کی  ٹیم  پہلے ہی  عدالت سے رجوع ہوئی ہے۔ سلمان خان نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست سلمان خان نے فلم کالا ہرن کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ فلم  دی بیٹل فار لیگیسی‘ کی ریلیز اور ٹیزر پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 19 جون کو مقرر ہے۔ کالا ہرن فلم تنازعہ پردہلی ہائی کورٹ نے  فلم سازوں کو نوٹس دیا ہے۔
 
 سلمان خان کا موقف ہے کہ یہ فلم ان کے شکار کے مقدمے پر مبنی ہے فلم کالا ہرن چھوڑنے والے گووند نامدیو کو پروڈیوسر امیت جانی ، جس سے ان کی شخصیت اور شناخت کو نامناسب انداز میں پیش کیا جا رہا ہے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلم کالا ہرن شکار کیس کے پس منظر میں بنائی جا رہی ہے اور اس میں سلمان خان کی شناخت اور شخصیت کو غیر مناسب انداز  میں  پیش کیا جا رہا ہے۔