Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • ایران پر اسرائیل کے حملے: وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں احتجاج۔ عمرعبد اللہ،میر واعظ نےکی مذمت۔مغربی طاقتوں کی خاموشی پر اٹھایا سوال

ایران پر اسرائیل کے حملے: وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں احتجاج۔ عمرعبد اللہ،میر واعظ نےکی مذمت۔مغربی طاقتوں کی خاموشی پر اٹھایا سوال

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 13, 2025 IST     

image
 ایران پراسرائیل کے حملے کی جموں کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ یہ حملے کسی بھی طرح جائز نہیں ہیں اور ایران نے اسرائیل کو کوئی وجہ نہیں دی تھی کہ وہ حملہ کرے۔ سرینگرمیں میڈیا سے بات کرتے ہونے عمر نے کہا جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو ساری بڑی طاقتوں نے اس کی مذمت کی۔ تو ایران پر حملے پر دنیا خاموش کیوں ہیں۔

 وادی کشمیرکےکئی علاقوں میں احتجاج 

 ایران پر اسرائیل کے حملے کے خِلاف آج وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں احتجاج ہوا۔ سرینگر کے نوگام علاقے میں بھی اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ایک پر امن احتجاج کیا گیا۔ اِدھر بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کار آغا سعید عبدل حسین موسوی نے اس حملے کی پر زور الفاظ میں مزمت کی ہے اور اُمتِ مسلمہ کو اس موقعہ پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کو کہا ہے۔ 

 انسانی اقداراوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر  آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ایک جارحانہ اور مذموم اقدام قرار دیا بلکہ اسے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سے تعبیر کیا

 کرگل میں احتجاجی ریلی 

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد  امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے بینر تلے کرگل، لداخ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جارحیت کی مذمت میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی۔  

میرواعظ عمرفاروق نے کی مذمت 

جموں و کشمیر کے سینئر مذہبی رہنما میرواعظ مولوی محمدعمرفاروق نے عید کے موقع پر نمازِ عید کی اجازت نہ دیے جانے، ایران و غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور احمد آباد میں ایئر انڈیا طیارے کے المناک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔ انہو ں نے  ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت  کی ہے۔
 
اسرائیل نے ایران پر زبردست حملہ کیا ہے۔ اس حملہ میں  ایران کی طاقتور فوج اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کے سربراہ جنرل حسین سلامی جاں  بحق ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی  ایک میجر اور 2 ایٹمی سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں دو ممتاز ایرانی جوہری سائنسدان فریدون عباسی دوانی اور محمد مہدی تہرانی کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایران پر حملے کے بعد اسرائیل نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی  ہے۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ  کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی اسرائیل  کی جانب سے ایران پر حملے کے بعدعراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔