Sunday, November 02, 2025 | 11, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • وادی کشمیرمیں موسم سرما کی تیاریاں: چنار، کوئلہ اورآلودگی

وادی کشمیرمیں موسم سرما کی تیاریاں: چنار، کوئلہ اورآلودگی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 01, 2025 IST

وادی کشمیرمیں موسم سرما کی تیاریاں: چنار، کوئلہ اورآلودگی
وادی کشمیرمیں موسمِ خزاں  کےساتھ ہی مقامی باشندے سرما کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ خِزاں کے موسم میں جہاں چنار کے پتوں کے رنگ تبدیل ہونے سے، ایک خوبصورت منظر دیکھنے کو ملتا ہے وہیں ان پتوں کو کوئلے کے لیے جلانے سے ، ماحول میں آلودگی اور پلوشن پھیل جاتا ہے۔ ماہرین اس بارے میں کے کہتے ہیں ۔

 موسم سرما اور چنارکے پتوں کا دلکش منظر 

 وادی کشمیر نہ صرف اپنے دلکش نظاروں اور سر سبز پہاڑوں کے لیے مشہور ہے بلکہ بلکہ یہاں کے الگ الگ موسم، اسے جنت بے نظیر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہیں۔ موسمِ گرما ، سرما، خِزاں اور موسمِ بہار، سب موسموں کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے۔ آج کل وادی کشمیر میں موسمِ خزاں چل رہا ہے اور اس موسم میں چنار کے پتے ، ہرے رنگ سے سنہری ہو جاتے ہیں اور ایک الگ دلکش منظر پیش کرتے ہیں ۔ خِزاں کے موسم میں ہی مقامی باشندے سرما کی تیاریوں میں جُٹ جاتے ہیں اور کوئلے کے لیے انہیں چنار کے پتوں کو جلاتے ہیں جس کی وجہ سے ماحول میں آلودگی پھیل جاتی ہے اورہوا کا معیار بھی گر جاتا ہے۔ان پتوں کے دھوئیں سے ھوا میں PM 2۔5 کی سطح 350 ایم 3 تک پہنچ جاتی ہے جب کی 60 ایم 3 کی لیول معمول ہے۔

چنار کےپتوں کو جلانے سےآلودگی

 منصف ٹی وی نے اس بارے میں مقامی باشندوں سے بات کی۔ انھوں نے کہاکہ چنار کےپتہ غریبوں کی ضروت ہے۔ گرمی  کےلئے چنار کےپتہ جلا ئے جاتےہیں۔ غریب آدمی رقم  کہاں سے لائے۔ وہ اپنا گزاران پتوں کےذریعہ کرتے ہیں۔  چنا کےپتہ کنگڑی میں ڈالتے ہیں۔ دھواں بھی اٹھتا ہے۔ سانس کے مسائل بھی ہوتے ہیں۔

ماہرین ماحولیات نے کیا تشویش کا اظہار 

 ماہرین ماحولیات نے ہوا میں پھیل رہی اس آلودگی پر تشویش جتائی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ صدیوں سے چل رہی اس رسم کو ختم کرنے کے لیے ایک تو بیداری کی ضرورت ہے اور پتوں کے جلانے پر لگے پابندی کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی کارکن توصیف احمد کا کہنا ہے کہ ونٹر میں کنگڑی گھر گھر کی کہانی ہے۔ عوام  کو شعور بیدرا کرنا ہے۔اس کےجلانےپر پابندی ہے۔ عوام کو مضر اثرات بتانا چاہئے تھے۔
 
پہلے باہر کےسیاح آکر صحت مند ہوتے تھے۔ اب یہاں کا ماحول خراب ہے۔ وادی کشمیر میں سیاحوں کے آنے کے لیے یہاں کا ماحول یہاں کی صاف و شفاف حوا ایک اہم رول ادا کرتے ہیں، ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ، خِزاں میں پھیلنے والی اس آلودگی کو کس طرح سے روکا جائے۔ اسکو روکنے کےلئے عوام کے ساتھ ساتھ خواص اور حکومت کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔