• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ بونال تہوار کی تیاریاں: شہرکی مندروں کوسجایا گیا۔ لال دروازہ بونال کا 11 جولائی سے آغاز

تلنگانہ بونال تہوار کی تیاریاں: شہرکی مندروں کوسجایا گیا۔ لال دروازہ بونال کا 11 جولائی سے آغاز

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 10, 2025 IST     

image
 تلنگانہ ریاستی تہوار بونال  کے پیش نظر بھاگیہ نگر  جمعرات کو اکنا مدنا مندر میں بھاگیہ نگر مشترکہ مندر جلوس کمیٹی کے صدر گوپی سیٹی راگھویندر کی سرپرستی میں 5 ویں پوجا کی گئی۔ ہری باولی اکنا مدنا مہانکالی امماوری کے لیے خصوصی پوجا کی گئی۔اس پروگرام میں جلوس کمیٹی کے نمائندگان گروناتھ ریڈی، سری کانت، مختلف مندر کمیٹیوں کے نمائندوں ڈی پربھاکر، ماروتی یادو، سدانند یادو، مدھو یادو، ادارلا مہیش، رام دیو اگروال، جگ موہن، کرشنا چیتن سوری، ستیش، اور دیگر نے شرکت کی۔ پرانے شہر حیدرآباد کےعلاقہ ہری باولی  لال دروازہ  میں جمعہ سے بونال تہوار کا آغاز ہوگا۔
 
مندر کمیٹی کے چیرمین ماروتی یادو نے کہا کہ لال دروازہ سمہا واہنی مندر کو  بونالا تہوار کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قدیم شہر لال دروازہ سری سمہا واہنی مہانکالی بونال  جتارا تہوار جو ریاست تلنگانہ میں سب سے زیادہ شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے، کل سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مندر کمیٹی نے اس سال منعقد ہونے والے 117ویں سالانہ برہموتسوم کو انتہائی شاندار طریقے سے منعقد کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
 
 تلنگانہ ریاستی تہوار بونال کے لیے مندروں کو سجایا جا رہا ہے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد، بی آر ایس حکومت کے دوران بونالا تہوار کے انعقاد کے لیے کے مندروں کو فنڈز مختص کیے گئے تھے۔ اس کے بعد سے، بونالا تہوار کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ہر حلقے میں مندروں کو فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر اس سال تلنگانہ ریاستی حکومت نے 2000 روپے مختص کیے ہیں۔ بونالا تہوار کے انعقاد کے لیے اماوری کے مندروں کو 20 کروڑ روپے دینے کا حال ہی میں اعلان کیا ہے۔
 
جوبلی ہلز حلقہ میں 95 مندروں کو 50.32 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ جوبلی ہلز حلقہ کے یوسف گوڑا، وینگل راؤ نگر، رحمت نگر، بورابنڈہ، ایراگڈا وارڈوں کے مندروں کے ساتھ ساتھ حلقہ  کے دیگر ڈویژنوں کو فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔
 
جمعہ کو جوبلی ہلز حلقہ کے مندروں میں بونالا کے چیک تقسیم کیے جائیں گے۔ ایراگڈا کے جی ٹی ایس مندر میں سٹی میئر گدوال وجے لکشمی کی سرپرستی میں یہ چیک متعلقہ مندروں کے ایگزیکٹیو افسران کو سونپے جائیں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جوبلی ہلز حلقہ میں کارپوریٹرس اور دیگر عوامی نمائندوں کی موجودگی میں چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔
حیدرآباد میں 13 اور 14 تاریخ کو شراب کی دکانیں بند
سکندرآباد اجین مہاکالی بونالا کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں  13 اور 14 جولائی کو شراب کی دکانیں بند رہیں گی۔ سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ وسطی، مشرقی اور شمالی زون میں شراب کی دکانیں بند رہیں گی۔ گاندھی نگر، چلکل گوڑہ، لالہ گوڑا، وراسی گوڑا، بیگم پیٹ، گوپال پورم، تْکارام گیٹ، ماریڈ پلی، مہاکالی، رام گوپال پیٹ اور مارکیٹ پولیس اسٹیشنوں میں شراب کی دکانیں بند رہیں گی۔ حکم جاری کیا گیا ہے کہ شراب کی دکانیں  13 جولائی کو صبح 6 بجے سے 15  جولائی کو صبح 6 بجے تک بند رہیں گی۔