جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی مندر تک پہنچنے کے لیے بنائے گئے نئے ٹریکنگ روٹ پر جمعرات کو لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ یہ مندرریاسی ضلع میں تری کوٹا پہاڑیوں پر واقع ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اس راستے پر ٹریک بند ہو گیا۔ بارش کے باعث وہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا قصبے کی تریکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندرکے یاتریوں کے لیے منگل کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ نئے ٹریکس اور ہیلی کاپٹر سروس پر دھند کی وجہ سے یاترا معطل رہی۔
تاہم حکام نے بتایا کہ یاترا پرانے راستے پر آسانی سے جاری ہے۔ بیٹری کار اور ہیلی کاپٹر کی خدمات فی الحال بند کر دی گئی ہیں۔ مٹی کا تودہ ہیما کوٹی روٹ پر ستیہ ویو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے عقیدت مندوں کو نئے ٹریک پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بھیرو مندر کی طرف جانے والے ٹریک روٹ پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ دونوں ٹریکس پر جو لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے انہیں ہٹایا جا رہا ہے۔
یہاں کے عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کو ہیم کوٹی کے قریب شدید بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے نیا ٹریک بند کردیا گیا تھا۔انہوں نے ہا کہ “عملہ اور مشینری ملبہ ہٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا کو نئے ٹریک پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے روٹ پر چلنے والی بیٹری کار سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کٹرا سے سانجھی چھت تک ہیلی کاپٹر سروس بھی مسلسل چھٹے دن گھنے دھند کی وجہ سے معطل رہی۔انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے بعد سروس دوبارہ شروع ہو جائے گی۔آپریشن سندور کے دوران سرحدی کشیدگی کی وجہ سے متاثر ہونے والی ویشنو دیوی کی یاترا جون میں بہتر ہوئی ہے۔