Tuesday, June 09, 2026 | 22 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • مہاراشٹر میں ٹرپل ایکسڈنٹ: بائیک،کاراوربس کی ٹکر،6 اموات

مہاراشٹر میں ٹرپل ایکسڈنٹ: بائیک،کاراوربس کی ٹکر،6 اموات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 09, 2026 IST

مہاراشٹر میں ٹرپل ایکسڈنٹ: بائیک،کاراوربس کی ٹکر،6 اموات
 مہاراشٹرکے ضلع جلگاؤں کے املنیرت تعلقہ میں ایک ٹرپل حادثہ پیش آیا۔ بائیک، کار اور بس کی ٹکر میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ منگل کی صبح تقریباً 7 بجے منگرول کے قریب املنیر دھولے روڈ پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہےکہ  موٹر سائیکل اور ایس ٹی بس املنیر سے دھولے جارہے تھے کہ دھولے سے آنے والی ایک کار نے ایس ٹی اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
 
 بتایا جا رہا ہےکہ  کار سوار ویار ٹاؤن ا گجرات سے منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ اہلکار نے مزید کہا کہ تصادم کے بعد، موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔
 
انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار چار افراد، نند لال مہاجن، انیتا مہاجن، سریش مہاجن اور نرملا مہاجن کے ساتھ دو موٹر سائیکل سوار، جن کی شناخت نیلیش تاواڑے اور فالگنی بھوئی کے طور پر ہوئی، اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔اہلکار نے بتایا کہ کار ڈرائیور، آدتیہ مہاجن کے پیر میں شدید فریکچر ہوا اور اسے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔
 
  ڈائل112 پر اطلاع ملتےہی پولیس انسپکٹر دتاترے نکم، ہیڈ کانسپٹل کیلاش شنڈے، روی پاٹل،  بھاگوت پاٹل موقع پر پہنچے۔ زخمیوں کو ایمبولنس کےذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا۔  ایک چھوٹا بچہ کارمیں پھنس گیا۔ ایس ٹی سےتعلق رکھنے والےدیپک دلیپ پاٹل زخمی ہوگئے، گاوں والوں، پولیس اور ایس ٹی عملہ کی مدد سے اسے باہر نکلا گیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن میں پولیس اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیموں کی مدد کی۔
 
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے املنیر رورل اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کے رشتہ داروں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور خاندان کے افراد گجرات سے جلگاؤں جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش کار گاڑی کی رفتار، سڑک کی حالت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں جن کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
 
اس حادثے نے ایک بار پھر سڑک کی حفاظت اور ہائی ویز پر تیز رفتاری کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔