Wednesday, January 07, 2026 | 18, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ایک نوجوان شخص نے اپنی ماں،بہن اور بھائی کو کیا قتل

ایک نوجوان شخص نے اپنی ماں،بہن اور بھائی کو کیا قتل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 05, 2026 IST

 ایک نوجوان شخص نے اپنی ماں،بہن اور بھائی کو کیا قتل
 بھارت کی قومی دالحکومت دہلی میں پیر کی شام ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا۔ 25 سالہ نوجوان نےمبینہ طور پر اپنی ماں، بہن اور بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ بعد ازاں اس نے پولیس اسٹیشن جاکر خودسپردگی کی۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ یہ واقعہ دہلی کے لکشمی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔
 
دہلی پولیس کی طرف سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق منگل بازار علاقہ کے یشبیرسنگھ ولد دھرمبیرسنگھ نامی 25 سالہ شخص نے پیر کی شام 5 بجے لکشمی نگر پولیس اسٹیشن جا کر خودسپردگی کی۔ اس بت دعویٰ کیاکہ وہ اپنے ہی خاندان کےافراد کو قتل کردیا۔ اس نے بتایا کہ اس نے اپنی ماں، بہن اور بھائی کو مالی پریشانیوں کی وجہ سے قتل کیا۔
 
اس دعویٰ کی تصدیق کےلئے پولیس کی ٹیم ان کی رہائش گاہ گئی۔ جہاں  پولیس کو تین لاشیں ملیں۔ میڈیکل فارنسک جانچ کےبعد تصدیق کی گئی کہ تینوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں اس کی ماں 46سالہ کویتا ،24سالہ بہن میگھنا  اور14سالہ  بھائی مکل شامل ہیں۔
 
یش بیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاندان شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہا تھا اور اپنا گزارا پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔ ملزم چھ ماہ سے کچھ نہیں  کر رہا تھا او پیشہ سے ڈرائیور تھا۔ اس کے والد، ایک ٹرک ڈرائیور، مبینہ طور پر گزشتہ چھ ماہ سے خاندان کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔ ملزم نے دعویٰ کیاکہ اس نے تقریباً دیڑھ  کرو روپئے کی ٹرم لائف انشورنس پالیسی لی تھی اور اس نےگزشتہ دو مہینوں میں حادثات پیش کرکے سانپ کے کاٹنے اور ہوا مین انجیکشن لگا کر اپنی زندگی ختم کرنےکی کئی کوششیں کیں۔ لیکن وہ ناکام رہا۔
 
 اس کی ان حرکات کو دیکھ کر اس کی ماں نے کہاکہ اگر وہ مرنا چاہتا ہےتو اس پہلے خاندان کی تمام افراد کو قتل کرنا چاہئے اور پھر نتائج کا سامنا کرنا چاہئے ایک سینئر پولیس افسر نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ یہ دعویٰ   ملزم کےورژن پر مبنی ہیں۔ اور ان کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
 
 پولیس نے بتایاکہ ملزم کےانکشاف کےمطابق وہ پیر کی صبح یمنا بینک میٹرواسٹیشن کےقریب ایک مندر گیا ، قریبی پودےسے دھتورا کےبینج اکٹھے کئے اور لڈو تیار کیا۔ اس کےبعد اس نے مبینہ طورپر اپنی ماں، بہن اور بھائی کو یہ لڈو کھلایا۔ سمجھا جاتا ہےکہ اسکےبعد   ان کے گلےگھونٹ کر قتل کر دیا۔
 
 پولیس نے بتایاکہ اب تک جو حقائق بیان کئے گئےہیں وہ ملزم کےاعترافی بیان پر مبنی ہیں۔ اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کےئےفرانزک ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ گھر میں پڑی تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔  مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پڑو سیوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔