• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بی سی سی آئی کے دفتر سے چوری کرنے والا شحض گرفتار، لاکھوں کی آئی پی ایل جرسیاں ہوئی تھی غائب

بی سی سی آئی کے دفتر سے چوری کرنے والا شحض گرفتار، لاکھوں کی آئی پی ایل جرسیاں ہوئی تھی غائب

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 30, 2025 IST     

image
آئی پی ایل 2025 کے دوران، بی سی سی آئی کے دفتر سے 6.52 لاکھ روپے کی جرسیاں غائب ہوگئی تھی۔ جہاں ہر جرسی کی قیمت 2500 روپے تھی۔آئی پی ایل کے بعد یہ معاملہ بی سی سی آئی کے نوٹس میں آیا۔ بورڈ نے شکایت درج کرائی جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئی۔ اب ممبئی پولیس نے اس معاملے میں اپنی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ جس کے بعد جرسی چوری کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے نے بی سی سی آئی میں موجود سبھی کو چونکا دیا ہے۔  
 
بی سی سی آئی کے دفتر سے چوری کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا: 
 
اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی کے دفتر میں چوری کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ وانکھیڑے اسٹیڈیم کا سیکیورٹی منیجر تھا۔ جو میرا روڈ ممبئی کا رہنے والا ہے۔ ممبئی پولیس نے اب سیکیورٹی منیجر  کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کرنے والے سیکیورٹی منیجر نے چرچ گیٹ کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں واقع بی سی سی آئی کے دفتر کے سٹور روم سے آئی پی ایل کی جرسیوں کا ایک پورا کارٹن چوری کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہر جرسی کی قیمت 2500روپے تھی۔جس کی وجہ سے کل چوری کی رقم 6.5 لاکھروپے ہوئی۔بتا دیں کہ 44سالہ سکیورٹی مینیجر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 
 
کیس کا انکشاف سی سی ٹی وی کے ذریعے ہوا:
 
مہینے کے آغاز میں، جب بی سی سی آئی حکام نے جرسیوں کے اسٹاک کی جانچ کی، تو ایک بڑی تضاد نظر آئی۔ جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی اور سکیورٹی مینیجر کو 13 جون کو سٹور روم سے ایک بڑا باکس اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا جس پر میرین ڈرائیو تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ مینیجر نے وہ جرسیاں ہریانہ کے ایک ڈیلر کو فروخت کی تھیں۔