Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • مرکزی وزیر منوہر لال نے کیا حموں کشمیر کا دورہ۔ یوٹی میں شہری ترقی اور بجلی کےشعبےکی ترقی کا لیاجائزہ

مرکزی وزیر منوہر لال نے کیا حموں کشمیر کا دورہ۔ یوٹی میں شہری ترقی اور بجلی کےشعبےکی ترقی کا لیاجائزہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 12, 2025 IST     

image
بجلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیرمنوہرلال نے جمعرات کو سری نگر میں مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لیے شہری ترقی اور بجلی کے شعبے کی ترقی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران مرکزکے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیرمیں پاورسیکٹر کے مسائل پرغور کیا۔ میٹنگ میں یوٹی شہری اور بجلی کے شعبے سے متعلق خدشات اور بڑی کامیابیوں اور مستقبل کی طلب کو پورا کرنے کے ممکنہ حل پر بھی روشنی ڈالی۔

 میٹنگ سےمسائل کے حل میں ملےگی مدد

 منوہرلال نے ذکر کیا کہ یوٹی کے ان کے دورے سے مسائل کے حل اور نئے اقدامات کی نشاندہی میں مدد ملے گی جویوٹی کے شہریوں کے لیے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں۔انہوں نےیوٹی انتظامیہ سے کہا کہ وہ وسائل کی مناسبیت کے منصوبے کے مطابق صلاحیت میں اضافے کا منصوبہ بنائیں۔ انہوں نے بجلی کی خریداری کی لاگت کو کم کرنے اور بجلی کی خریداری کی لاگت اور آمدنی کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کرنے کے لئے یوٹی کو مبارکباد پیش کی، جس سے پاور یوٹیلیٹیز کی  مالیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اوریوٹی میں قابل اعتماد بجلی کی فراہمی میں بھی معاون ہوگی۔

یوٹی میں ہائیڈرو پاور کی بہت بڑی صلاحیت

مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یوٹی میں ہائیڈرو پاور کی بہت بڑی صلاحیت ہے جس کا موثر استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یوٹی کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ہنر مندی کے فروغ  اور ہائیڈرو پروجیکٹس کے لیے مقامی افرادی قوت کی صلاحیت سازی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یوٹی سے بھی کہا کہ وہ این ایچ پی سی کے جاری منصوبوں میں زیر التواء مسائل کو حل کریں تاکہ ان کی جلد تکمیل ہو سکے۔ انہوں نے یوٹی سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ہائیڈرو پروجیکٹس پر لگائے گئے واٹر سیس کو معاف کرنے پر غور کریں جس سے بجلی کی فراہمی کے اخراجات اور بالآخر صارفین کے لیے ٹیرف کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

منظور شدہ کاموں کو تیزی  لائیں 

منوہرلال نے یوٹی کو مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نافذ کرے۔ انہوں نے یوٹی کو مشورہ دیا کہ وہ پری پیڈ اسمارٹ میٹرنگ کے کاموں کو مقررہ وقت میں شروع کریں، جس کی شروعات سرکاری اداروں سے ہو اور بعد میں تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے۔ تجربے اور فوائد کے مظاہرے کی بنیاد پر، اسمارٹ میٹرز دوسرے زمرے کے صارفین کے لیے پیش کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹی کو چاہیے کہ وہ اگست 2025 تک تمام سرکاری اداروں اور سرکاری کالونیوں کے لیے زیر التواء سرکاری محکمے کے واجبات کی ادائیگی میں تیزی لائے اور پری پیڈ میٹروں کی مکمل فراہمی  کرے۔بجلی کے مرکزی وزیر نے یوٹی کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اوریوٹی کے لوگوں کی بھلائی کی تمنا کی۔

وزیراعلیٰ نے حکومت ہند سے تعاون کی درخواست کی

وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیر نے، شہری اور بجلی کے شعبے سے متعلق مسائل  سے  مرکزی وزیر کو واقف کر وایا۔ انھوں نے  مرکزی زیر انتظام علاقہ کے لیے اہم خدشات کو بھی اجاگر کیا۔ جموں کشمیر نے پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سیکٹر کی اپ گریڈیشن کے لیے حکومت ہند سے تعاون کی درخواست کی۔ یہ ریمارکس دیے گئے کہ مرکزکے  زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر اس شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔  جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیرعمر عبداللہ، اور ناصراسلم وانی،جموں و کشمیر کے یوٹی کے چیف سکریٹری، حکومت کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس دورے کے دوران مرکزی وزیرمنوہرلال نے مختلف پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔