بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے انڈین کرکٹ اسکواڈ سے ہٹا لیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ پرسدھ کرشنا کو نامزد کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ میڈیکل ٹیم اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت کے بعد سراج کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دائیں ہاتھ کے پیسر کو طویل بین الاقوامی سیزن سے قبل صحت یابی کا مناسب وقت ملے۔
بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد سراج کو ان کے ورک لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے حصے کے طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک طویل بین الاقوامی سیزن سے قبل مناسب صحتیابی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے، بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا۔
پرسدھ حال ہی میں ختم ہو ئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں اچھی فارم میں تھے۔ گجرات ٹائٹنز کے تیز گیند باز نے 12 میچوں میں 10.44 کی اکانومی ریٹ سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب تک پانچ ٹی 20آئی کھیل چکے ہیں، جن میں 11 کے اکانومی ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کی گئی ہیں۔ فارمیٹ میں ہندوستان کے لیے ان کا آخری میچ نومبر 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف گوہاٹی میں ہوا تھا۔پرسدھ افغانستان کے خلاف 13 جون سے شروع ہونے والی آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔
شریاس ائیر،جنہیں سوریہ کمار یادیو کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا، ٹیم کی قیادت کریں گے، تلک ورما نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسکواڈ میں 15 سالہ ویبھو سوریاونشی بھی شامل ہیں، جو بھارت کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سب سے کم
عمر کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
ہندوستان 26 اور 28 جون کو بیلفاسٹ میں دو ٹی 20آئی کھیلے گا، اس کے بعد 1 سے 11 جولائی تک انگلینڈ میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ وہ ستمبر میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز میں مردوں کے ٹی 20 ایونٹ میں بھی کھیلیں گے۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹی 20آئی سیریز کے لیے ہندوستان کا تازہ ترین اسکواڈ: شریاس آئیر (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، تلک ورما (نائب کپتان)، نتیش کمار ریڈی، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ورون چکروتی، ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ، پرنس یادو، ویبھو سوریاونشی اورپرسدھ کرشنا۔
ہاردک پانڈیا ونڈے ٹیم کیلئے فٹ
ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) نے دھرم شالہ میں اتوار سے شروع ہونے والی افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے 'تقریباً فٹ قرار دیا ہے'۔ہاردک نے مارچ 2025 میں ہندوستان کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے کوئی ون ڈے نہیں کھیلا ہے، جبکہ روہت، جو آخری بار ہندوستان کے پچھلے ون ڈے میں شامل ہوئے تھے، جنوری میں ان کی ٹیم میں واپسی کی گئی ہے۔ دریں اثنا، تین میچوں کی سیریز میں اوپنر روہت شرما کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے، ۔شرما نے آئی پی ایل 2026 میں ہیمسٹرنگ انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہے۔
مزید برآں، ویراٹ کوہلی گزشتہ ہفتے آئی پی ایل 2026 ٹائٹل کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور کی دوڑ کے دوران ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگنے کے بعد افغانستان کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ یشسوی جیسوال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
افغانستان کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جون کو دھرم شالہ میں شروع ہوگا، اس کے بعد لکھنؤ (17 جون) اور چنئی (20 جون) میں میچز ہوں گے۔ انگلینڈ میں ون ڈے میچز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب افغانستان کے خلاف سیریز کے بعد کیا جائے گا۔