Friday, August 29, 2025 | 06, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ناندیڑ آنر کلنگ:عمری تعلقہ میں باپ نے شادی شدہ بیٹی کوعاشق کے ساتھ پکڑنے کے بعد قتل کر دیا

ناندیڑ آنر کلنگ:عمری تعلقہ میں باپ نے شادی شدہ بیٹی کوعاشق کے ساتھ پکڑنے کے بعد قتل کر دیا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 26, 2025 IST     

image
مہاراشٹر سے غیرت کے نام پر قتل کا دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ضلع  ناندیڑ  کے عمری تعلقہ کے گولیگاؤں میں دوہرے قتل کے اس واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ الزام ہے کہ باپ نے اپنی ہی 19 سالہ شادی شدہ بیٹی اور اس کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر کے دونوں کی لاشیں پانی سے بھرے کنویں میں پھینک دیں۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ واقعے کے بعد ملزم باپ خود تھانے پہنچ گیا اور پولیس کو قتل کی اطلاع دی۔ پولیس نے تینوں ملزمین  والد، دادا اور چاچا کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے سنجیوانی کی لاش کو کنویں سے باہر نکالا گیا۔

شادی سے پہلےعشق

مرنے والوں کی شناخت سنجیوانی کملے اور لکھن بھنڈارے کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کی عمر 19 سال ہے۔ پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے سنجیوانی کی لاش کو کنویں سے باہر نکالا گیا، جب کہ لکھن کی تلاش دیر رات تک جاری تھی۔ متوفی سنجیوانی سورانے عمری تعلقہ کے بورجنی کی رہنے والی تھے۔ گولیگاؤں اور بورجنی دونوں گاؤں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
 

بہوعاشق کے ساتھ پکڑی گئی

 
سنجیوانی کی شادی ایک سال قبل گولیگاؤں کے رہنے والے سدھاکر کملے سے بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ شادی سے پہلے سنجیوانی کا لکھن بھنڈاری سے محبت  کرتاتھا۔ شادی کے بعد بھی وہ فون پر رابطے میں رہے۔ پیر کو جب سنجیوانی کے سسرال والے گھر سے باہر تھے تو اس نے لکھن کو گھر بلایا۔ اچانک شوہر اور سسرال کے دیگر افراد واپس آئے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق اس کے بعد شوہر نے سسر کو بلایا اور سنجیوانی کو اس کے میکے لے جانے کو کہا۔ 

بیٹی اورعاشق کوقتل کرکے کنویں میں پھینک دیا

الزام ہے کہ سنجیوانی کے والد ماروتی سورنے، چچا مادھو سورنے اور دادا لکشمن سورنے گولیگاؤں میں اس کے سسرال پہنچے۔ تینوں نے بیٹی اور اس کے عاشق کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے بے دردی سے مارا پیٹا اور پھر دونوں کو قتل کردیا۔ قتل کے بعد لاشیں کنویں میں پھینک دی گئیں۔ پیر کی شام تقریباً پانچ بجے ماروتی نے عمری تھانے پہنچ کر پورے معاملے کا اعتراف کیا۔

 گاؤں میں خوف کاماحول

اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ دیر شام تک سنجیوانی کی لاش کو باہر نکال لیا گیا، جب کہ عاشق کی لاش کی تلاش جاری تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے متوفی سنجیوانی کے والد، دادا اور چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعہ سے پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے اور گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔