Saturday, July 12, 2025 | 17, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم: عمران شاہ

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم: عمران شاہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 12, 2025 IST     

image
نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور نائب صدر ضلع اننت ناگ عمران امین شاہ نے پارٹی کے جموں و کشمیر کی ہمہ جہت فلاح و بہبود کے عزم کو دہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں موجودہ انتظامیہ پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ نوجوان باوقار اور خود کفیل زندگی گزار سکیں۔پرکاش پورہ، انزولہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران شاہ نے عمر عبداللہ کی قیادت میں شروع کی گئی کئی فلاحی اسکیموں پر روشنی ڈالی،اس موقع پر پی ڈی پی کے کئی سرکردہ سیاسی کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل ہو گئے، اس دوران شاہ نے پی ڈی پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
 
خیبر سیمنٹ نے جموں کشمیر کا نام پورے مُلک میں ایک بار پھر روشن کیا ہے۔ انڈین بیورو آف مائنس نے خیبر سیمنٹ کو فائیو اسٹار ریٹنگ کے ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ خیبر سیمنٹ کو یہ ایوارڈ ایس ڈی ایف یعنی Sustainable،development framework کے لیے دیا گیا ہے ۔ اس ایوارڈ پروگرام کو راجستھان انٹر نیشنل سینٹر جے پور میں منعقد  کیا گیا تھا جہاں کولز اینڈ مائنز ۔۔کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما موجود تھے۔ خيبر سیمنٹ کی طرف سے ڈائریکٹر آپریشنز ریاض ترمبو ، چیف آف مائنز۔ میسر خان اور ٹیکنیکل ایڈوائزر۔ مائنز۔ سمیع اللّٰہ شامل رہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ترمبو نے کہا کہ یہ ایوارڈ ۔ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خیبر سیمنٹ نے ہمیشہ ماحول کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ایک مثبت طریقے سے اپنے آپریشن انجام دیے ہیں ۔ ڈائریکٹر corporate and strategy عمر ترمبو نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایوارڈ ہمیں حوصلہ دیتا ہے کہ ہم نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ماحولیات اور اپنی کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلے۔

پی ڈی پی اور بی جے وائی ایم  نے عمر عبداللہ حکومت کی تنقید کی: 

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل اے بشارت بخاری نے آج سوپور میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس نے لوگوں  سےکوئی وعدہ دیا تو پورا کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ہُڈ ۔۔ہمارا حق ہے اور مرکزی   سرکار کو چاہیے کی جو انہوں نے وعدہ کیا ہے اس کو پورا کیا جائے۔ بی جے وائی ایم جموں و کشمیر کے صدر ارون پربھات نے آج بی جے پی جے اینڈ کے ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں نائب تحصیلدار کے عہدے کے لیے اردو کو لازمی کرنے کے حکومت کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔