Sunday, May 10, 2026 | 22 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • تمل ناڈو میں نئی تاریخ رقم: تھلاپتی وجے نے وزیراعلیٰ کے طور پر لیاحلف ، 9 وزراء بھی کابینہ میں شامل

تمل ناڈو میں نئی تاریخ رقم: تھلاپتی وجے نے وزیراعلیٰ کے طور پر لیاحلف ، 9 وزراء بھی کابینہ میں شامل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 10, 2026 IST

 تمل ناڈو میں نئی تاریخ رقم: تھلاپتی وجے نے وزیراعلیٰ کے طور پر لیاحلف ، 9 وزراء بھی کابینہ میں شامل
چنئی: تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے 6 دن بعد بالآخر تاملگا ویٹری کڑگم (TVK) کے سربراہ تھلاپتی وجے نے ریاست کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چنئی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں گورنر راجیندر ارلیکر نے انہیں ریاست کے 9ویں وزیراعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔اس موقع پر کانگریس رہنما راہل گاندھی بھی شامل ہوئے۔
 
تھلاپتی وجے کی حلف برداری کے ساتھ ہی تمل ناڈو میں 59 سالہ دراوڑ سیاست(DMKاورAIADMK) کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے۔ 1967 کے بعد وجے پہلے وزیراعلیٰ ہیں جو ان دونوں روایتی جماعتوں کے اتحاد سے باہر کی کسی پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔
 
 وجے کی نئی ٹیم: 9 وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا:
 
وزیراعلیٰ وجے کے ساتھ ان کی کابینہ کے 9 وزراء نے بھی حلف اٹھایا ہے۔ نئی کابینہ میں تجربہ کار سیاستدانوں، ڈاکٹروں اور نوجوان چہروں کو شامل کیا گیا ہے:جن میں 
 
1. کے اے سینگوٹیاں: ایم جی آر اور جے للیتا کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔
 
2. آدھو ارجن: وجے کے قابلِ اعتماد حکمت عملی ساز۔
 
3. این آنند: TVK کے جنرل سکریٹری۔
 
4. راج موہن: معروف اداکار۔
 
5. ٹی کے پربھو: پیشے سے دندان ساز (Dentist)۔
 
6. ارون راج: سابق آئی آر ایس (IRS) افسر اور ڈاکٹر۔
 
7. کیرتھنا: کابینہ کا سب سے کم عمر چہرہ۔
 
8. پی وینکٹ رمن: مائلہ پور سے ایم ایل اے اور کابینہ میں برہمن چہرہ۔
 
9. نرمل کمار: پارٹی کے اہم رہنما۔
 
 اکثریت کا ہندسہ کیسے حاصل کیا؟
 
234 رکنی تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی میں، وجے کی تمیزہگا ویٹری کزگم (TVK) نے 108 سیٹیں جیتی ہیں۔ چونکہ وجے نے دو حلقوں سے الیکشن لڑا تھا، اس لیے انہیں ایک سیٹ خالی کرنی پڑے گی۔ اس کے نتیجے میں، TVK کے پاس اب 107 ایم ایل اے ہیں۔مزید برآں، پارٹی نے کانگریس کے 5 ایم ایل ایز ،سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم) کے 2-2ایم ایل ایز، VCK اور IUML کے 2-2ایم ایل ایز نے بھی اپنی حمایت کی۔جو کہ مجموعی تعداد 120 اراکین کی ہے۔وہیں گورنر نے وجے حکومت کو 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کی مہلت دی ہے۔
 
 حکومت سازی کے لیے 4 بار گورنر سے ملاقات:
 
حکومت سازی کی راہ آسان نہیں تھی، وجے کو چار مرتبہ راج بھون کے چکر لگانے پڑے،5 مئی کو  کانگریس کی حمایت کے بعد وجے نے گورنر سے ملاقات کی۔7 مئی کو  لیفٹ پارٹیوں کی حمایت حاصل ہوئی۔8مئی کو VCK کی حمایت ملی لیکن وہ بعد میں مکر گئے، جس سے تعطل پیدا ہوا۔9 مئی کو بالآخر VCK اور IUML کی حتمی حمایت کے بعد وجے نے چوتھی بار گورنر سے مل کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔
 
تھلاپتی وجے کی اس جیت اور حکومت سازی کو تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔