Sunday, September 07, 2025 | 15, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • کسی کو کسی کی ماں کو گالی نہیں دینا چاہئے، ہم اس کے حق میں نہیں ہیں، تیجسوی یادو

کسی کو کسی کی ماں کو گالی نہیں دینا چاہئے، ہم اس کے حق میں نہیں ہیں، تیجسوی یادو

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Sep 04, 2025 IST     

image
بہار کے دربھنگہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ووٹر رائٹس یاترا  کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس کا معاملہ گرم ہوگیا ہے۔ اس کو لے کر بی جے پی لیڈروں میں زبردست غصہ ہے۔ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں پی ایم مودی نے منگل کو اپوزیشن لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو لگتا ہے کہ کرسی پر بیٹھنے کا حق صرف انہیں ہے۔ اب اس معاملے میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا پہلا ردعمل آیا ہے۔

'یہ ہمارا سنسکار نہیں ہے'

بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی کے بیان پر کہا کہ یہ غلط ہے۔ آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسی کی ماں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے حق میں نہیں ہیں، یہ ہمارے سنسکار میں نہیں ہے۔
 
 
پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 50 کروڑ گرل فرینڈ کی بات کرنے والے وزیراعظم مودی ہے، سونیا گاندھی کے ساتھ اتنی بدسلوکی کی گئی، نتیش کمار کے ڈی این اے پر سوال اٹھائے گئے۔

بی جے پی ایم ایل اے نے میری ماں اور بہنوں کو گالی دی:

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی نے ایوان میں میری ماں اور بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ بی جے پی کے ترجمان اکثر لائیو کیمرے پر خواتین کی توہین کرتے ہیں… وزیر اعظم اتنے دنوں سے بیرون ملک تھے، جب وہ یہاں آئے تو رونے لگے، جب کہ وہ بیرون ملک ہنس رہے تھے۔

این ڈی اے نے 4 ستمبر کو بہار بند کی کال دی:

اس واقعہ کی مخالفت میں (این ڈی اے) نے آج 4 ستمبر کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بہار بند کی کال دی تھی۔ بہار بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، این ڈی اے کے رہنماؤں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی تھی اور اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔