اوڈیشہ کے ضلع کوراپٹ میں ویجیلنس اہلکاروں نے جے پور کے ڈپٹی رینجر رام چندر نیپک کے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران افسر کے گھر سے تقریباً 1.4 کروڑ روپے کی نقدی ملی۔ اس نے یہ رقم اپنے اپارٹمنٹ میں خفیہ خزانے میں چھپا رکھی تھی۔ فاریسٹ آفیسر رام چندر سے نقدی کے ساتھ سونے کے چار بسکٹ اور سونے کے 16 سکے برآمد ہوئے ہیں۔
اوڈیشہ ویجیلنس کے اہلکاروں نے آج چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ افسر کے خلاف یہ الزامات ہیں کہ اس نے اپنی آمدنی سے زائد اثاثے بنائے ہیں۔اہلکاروں نے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی جج کے ذریعہ جاری کردہ سرچ وارنٹ کے ساتھ افسروں کے گھروں کی تلاشی لی۔ ان تلاشیوں میں چھ ڈی ایس پیز، پانچ انسپکٹرز، 9 اے ایس آئیز اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔ تمام جگہوں سے تقریباً 1.4 کروڑ کی نقدی ضبط کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تلاشی ختم ہونے کے بعد جامع معلومات دی جائیں گی۔
اوڈیشہ کے ویجیلنس حکام نے بتایا کہ انہوں نے جی پور قصبے میں گولڈن ہائٹس رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 510 میں ایک خفیہ لاکر سے 1.4 کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کی۔