Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • دہشت گردی کے حملے کو بھارت کے خلاف ’جنگ کا عمل‘ تصور کیا جائے گا، اعلیٰ سطحی میٹنگ میں فیصلہ

دہشت گردی کے حملے کو بھارت کے خلاف ’جنگ کا عمل‘ تصور کیا جائے گا، اعلیٰ سطحی میٹنگ میں فیصلہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 10, 2025 IST     

image
وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور ہندوستانی مسلح افواج کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس  میٹنگ  میں  یہ فیصلہ لیا  گیا ہے کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو بھارت کے خلاف جنگی کارروائی تصور کیا جائے گا اور اسی کے مطابق جواب دیا جائے گا۔
 
قبل ازیں خارجہ سکریٹری وکرم مصری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے میڈیا کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جاری پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وکرم مصری نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے یہ ریمارکس آج پریس کانفرنس کے دوران کیاجہاں پاکستان کی جانب سے پھیلائے جانے والے جھوٹ کو بے نقاب کیا گیا اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے ثبوت پیش کیے گئے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا، پاکستان کے اقدامات اشتعال انگیز تھے اور کشیدگی میں اضافہ ہوا، جواب میں، بھارت نے دفاع کیا اور ذمہ داری اور تحمل سے جواب دیا۔