Friday, November 14, 2025 | 23, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • بہارمیں 'گڈ گورننس،اور ترقی کی جیت': پی ایم مودی

بہارمیں 'گڈ گورننس،اور ترقی کی جیت': پی ایم مودی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 14, 2025 IST

 بہارمیں 'گڈ گورننس،اور ترقی کی جیت': پی ایم مودی
 وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی کامیابی کو "گڈ گورننس اور ترقی" کی جیت قرار دیا، ریاست کے بنیادی ڈھانچے اور ثقافت کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور نوجوانوں اور خواتین کے لیے کافی مواقع پیدا کرنے کا عزم کیا۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار کے لوگوں نے بالکل گردا اڑا دیا ہے۔ انہوں نے وہ کارنامہ کر دکھایا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔”وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار کے عوام نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ میں نے بہار کے لوگوں سے زبردست جیت کا وعدہ مانگا تھا اورعوام نے اسے پورا کیا۔ سال 2010 کے بعد کا سب سے بڑا مینڈیٹ حاصل ہوا ہے۔”
 
اپنے خطاب میں انہوں نے مزیدکہا “ہم این ڈی اے کے لوگ عوام جانِ جاناں کے خادم ہیں۔ ہم اپنی محنت سے عوام کے دل خوش کرتے ہیں۔ ہم تو عوام کا دل جیت کر بیٹھے ہیں،اس لیے پورے بہار نے بتادیاہے کہ — پھر ایک باراین ڈی اے حکومت!”وزیر اعظم نے انتخابی مہم کاحوالہ دیتے ہوئے کہامیں جب انتخابات میں جنگل راج اور کٹّہ راج کی بات کرتا تھا تو آر جے ڈی والے ناراض نہیں ہوتے تھے،مگر کانگریس کو بہت برالگتاتھا،اب بہار میں یہ کٹّہ حکومت کبھی واپس نہیں آئے گی۔”وزیر اعظم مودی نے اپنے مخصوص انداز میں یہ بھی کہا:یہاں بھی مکھانا کی کھیرسب کو کھلائی گئی ہے۔”
 
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر پی ایم مودی نے NDA کے ہر کارکن کو NDA کے حق میں بڑے مینڈیٹ کا سہرا دیتے ہوئے کہا۔"آنے والے وقتوں میں، ہم بہار کی ترقی کے لیے فعال طور پر کام کریں گے، ریاست کے بنیادی ڈھانچے اور ثقافت کو ایک نئی شناخت دیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہاں کی نوجوان طاقت اور خواتین کی طاقت کو خوشحال زندگی کے کافی مواقع ملیں،" 
 
اپنے پیغام میں پی ایم نے کہا کہ "گڈ گورننس کی فتح ہوئی، ترقی کی فتح ہوئی، عوامی فلاح کے جذبے کی فتح ہوئی، سماجی انصاف کی فتح ہوئی ہے۔"انہوں نے کہا، "بہار کے اہل خانہ کا میرا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے این ڈی اے کو 2025 کے اسمبلی انتخابات میں ایک تاریخی اور بے مثال کامیابی سے نوازا ہے۔ یہ زبردست عوامی مینڈیٹ ہمیں عوام کی خدمت کرنے اور بہار کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کا اختیار دے گا۔"
 
پی ایم مودی نے این ڈی اے کی کارکردگی کا سہرا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دیا۔"این ڈی اے نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ ہمارے ٹریک ریکارڈ اور ریاست کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے ہمارے وژن کو دیکھ کر عوام نے ہمیں بھاری اکثریت سے نوازا ہے۔"۔انہوں نے کہا، ’’میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی اور ہمارے این ڈی اے خاندان کے ساتھیوں چراغ پاسوان جی، جیتن رام مانجھی جی اور اپیندر کشواہا جی کو اس شاندار جیت کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘پی ایم مودی نے کہا کہ جیت بھی این ڈی اے کارکنوں کی محنت کی وجہ سے ہے جنہوں نے حریف پارٹیوں کے جھوٹ کا مقابلہ کیا۔
 امت شاہ  کا بیان 
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی پارٹی کارکنوں کی ستائش کی اور بہار میں این ڈی اے کی بڑی جیت کو کارکردگی کے حق میں مینڈیٹ قرار دیا۔پی ایم مودی نے کہا، "میں این ڈی اے کے ہر کارکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے انتھک محنت کی ہے۔ وہ عوام کے درمیان گئے، ہمارا ترقیاتی ایجنڈا پیش کیا، اور اپوزیشن کے ہر جھوٹ کا مضبوطی سے مقابلہ کیا۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان کی تعریف کرتا ہوں،" پی ایم مودی نے کہا۔
 
"یہ ہر اس بہاری کی جیت ہے جو 'ترقی یافتہ بہار' میں یقین رکھتا ہے۔ جنگل راج اور خوشامد کی سیاست کرنے والے چاہے کسی بھی روپ میں آئیں، انہیں لوٹ مار کا موقع نہیں ملے گا۔ عوام اب صرف اور صرف 'کارکردگی کی سیاست' کی بنیاد پر اپنا مینڈیٹ دیتی ہے۔ میں شری @narendramodiishKu اور تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ این ڈی اے۔"انہوں نے بوتھ سطح سے لے کر ریاستی سطح تک این ڈی اے کارکنوں کی کوششوں کی بھی ستائش کی جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے یہ نتیجہ حاصل کیا۔
 
 وزیر داخؒلہ امت شاہ نے کہا ’’میں بہار کے لوگوں اور خاص طور پر ہماری ماؤں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جس امید اور بھروسے کے ساتھ آپ نے این ڈی اے کو یہ مینڈیٹ دیا ہے، مودی جی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت اسے اور بھی زیادہ لگن کے ساتھ پورا کرے گی۔‘‘