بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان اوپن 2026 کا خواتین کے سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نےجاپان کی معروف کھلاڑی اکانے یاماگوچی کو سیدھے گیمز میں 21-17، 21-17 سے شکست دے کر جاپان اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس کامیابی کے ساتھ 31 سالہ پی وی سندھو جاپان اوپن جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ یہ ان کا گزشتہ چند سالوں میں سب سے بڑا ٹائٹل بھی ہے، جس نے ان کی شاندار واپسی کی ۔
پہلے گیم میں بہترین آغاز
میچ کے آغاز سے ہی سندھو پراعتماد دکھائی دی۔ انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی لمحات میں برتری حاصل کر لی۔ لیکن اکانے یاماگوچی نےبھی اسکور برابر کرنے کی کوشش کی، لیکن سندھو نے دباؤ میں بھی اپنی توجہ برقرار رکھی۔ پہلے گیم کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان طویل اور دلچسپ ریلیاں دیکھنے کو ملیں، اہم موقع پر سندھو نے بہترین اسمیشز(smashes) اور درست شاٹس کھیلتے ہوئے پہلا گیم 21-17 سے اپنے نام کر لیا۔
دوسرے گیم میں بھی مکمل کنٹرول
دوسرے گیم میں بھی سندھو نے زبردست آغاز کیا اور جلد ہی اسکور حاصل کر لیا ۔ یاماگوچی نے (comeback) کی کوشش ضرور کی -یاماگوچی نے میچ میں واپسی کی پوری کوشش کی اور سندھو کی برتری کم کرنے میں کامیاب بھی رہیں، لیکن سندھو نے اپنا اعتماد برقرار رکھا اور اہم لمحات میں اچھا کھیل دکھاتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا- آخر میں جاپانی کھلاڑی کی ایک شاٹ لائن سے باہر چلی گئی، اور سندھو نے دوسرا گیم بھی 21-17 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تاریخی کامیابی
اس جیت کے بعد پی وی سندھو نے اپنے کوچ کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا جاپان اوپن ٹائٹل ہے، جبکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شٹلر بھی بن گئی ہیں۔ یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کہ انہوں نے اکانے یاماگوچی کے خلاف کافی عرصے بعد مکمل میچ میں جیت حاصل کی۔ دونوں کی آخری ملاقات ملائیشیا اوپن میں ہوئی تھی، جہاں یاماگوچی انجری کے باعث میچ مکمل نہیں کر سکی تھی۔
اعتماد میں اضافہ
یہ ٹائٹل پی وی سندھو کے لیے نہ صرف ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ آنے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے قبل ان کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔ شاندار فارم اور بھرپور کھیل کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اگلے سیزن میں مزید بڑے اعزازات اپنے نام کر سکتی ہیں۔