Saturday, July 19, 2025 | 24, 1447 محرم
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پاکستان نے انگلینڈ کو آخری گیند پر دی شکست، ڈبلیو سی ایل کے پہلے میچ میں جوش و خروش تمام حدیں پار

پاکستان نے انگلینڈ کو آخری گیند پر دی شکست، ڈبلیو سی ایل کے پہلے میچ میں جوش و خروش تمام حدیں پار

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 19, 2025 IST     

image
لیجنڈ کھلاڑیوں کی سب سے بڑی لیگ یعنی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کا جمعہ کو آغاز ہوا۔ لیگ کا پہلا میچ انگلینڈ چیمپئنز اور پاکستان چیمپئنز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں جوش و خروش کی تمام حدیں پار ہوگئیں۔ پاکستان ٹیم نے یہ میچ آخری گیند پر جیت لیا۔ پاکستان نے اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 155 رنز بنا سکی۔

پاکستان کا آغاز بہت خراب تھا، پھر حفیظ نے سنبھل لیا:

پہلے بیٹنگ کرنے والے پاکستان کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ کامران اکمل نے 12 گیندوں پر 8 رنز بنائے، شرجیل خان نے 15 گیندوں پر 12 رنز بنائے، عمر امین نے 9 گیندوں پر 6 رنز بنائے، شعیب ملک نے پانچ گیندوں پر ایک رن، آصف علی نے 13 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور شعیب مقصود دو گیندوں پر تین رنز بنانے کے بعد ایک امپیکٹ کھلاڑی کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
 
پاکستان کی مسلسل وکٹیں گر رہی تھیں۔ 4 اہم کھلاڑی بھی 50 رنز کے اندر آؤٹ ہو گئے تاہم کپتان محمد حفیظ اپنے پرانے انداز میں کھیلتے نظر آئے۔ انہوں نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان نے 13.2 اوورز میں صرف 84 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن حفیظ کی 34 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز نے ٹیم کو بچا لیا۔
 
آخر میں عامر یامین کے 13 گیندوں پر ناقابل شکست 27 رنز، سہیل تنویر کے 11 گیندوں پر 17 رنز اور سہیل خان کے 5 گیندوں پر 8 رنز نے ٹیم کا اسکور 150 سے آگے بڑھا دیا۔پاکستان نے آخری اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔
 
161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو پہلا دھچکا پانچویں اوور میں 32 کے سکور پر لگا۔ ایلسٹر کک 15 گیندوں پر 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کک ساتھ اننگز کا آغاز کرنے آئے فل مسٹرڈ نے میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیلے۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
 
ایان بیل 35 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 5 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان آئن مورگن 12 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے صرف 3 وکٹیں گنوائیں، لیکن اس کے بلے بازوں نے سست کھیلا اور تقریباً جیتنے والا میچ ہار گئے۔