• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • وزیراعظم مودی دو روزہ دورہ پر پہنچے برطانیہ، دونوں ممالک کے درمیان آج تاریخی تجارتی معاہدہ پر ہوں گے دستخط

وزیراعظم مودی دو روزہ دورہ پر پہنچے برطانیہ، دونوں ممالک کے درمیان آج تاریخی تجارتی معاہدہ پر ہوں گے دستخط

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 24, 2025 IST     

image
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے جہاں وہ آئندہ 24 گھنٹے قیام کریں گے۔ اس دوران وہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما تاریخی یوکے انڈیا تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس آزاد تجارتی معاہدے سے دوطرفہ تجارت میں سالانہ 25.5 بلین پاؤنڈ کا اضافہ متوقع ہے۔یوروپی یونین سے نکلنے کے بعد یہ برطانیہ کا دوسرا بڑا باہمی تجارتی معاہدہ ہوگا۔ 
 
ایف ٹی اے سے دونوں ممالک کی صنعت کیلئے مارکیٹ تک رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس کی وجہ سے صارفین کیلئے مصنوعات اور خدمات کے سستے ہونے کی امید ہے۔ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد سب سے زیادہ فائدہ ہندوستانی کاروبار اور ہندوستانی صارفین کو ہوگا۔اس دوران پی ایم مودی کی برطانیہ آمد سے ہندوستانی تارکین وطن میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ بہت سے لوگ امید کر رہے ہیں کہ اس دورے سے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 

وزیر اعظم نریندر مودی کے مالدیپ دورے سے پہلے سابق صدر محمد نشید کا بڑا بیان: 

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25-26 جولائی کو مالدیپ کے دورے سے پہلےمالدیپ کے سابق صدر محمد نشید نے کہا کہ ہندوستان نے ان کے ملک کی حالیہ اقتصادی مشکلات کے دوران مدد کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے پہلے نشید نے کہاکہ اگر ہندوستان نے مدد نہ کی ہوتی تو ہمیں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں ہندوستان کی مدد نے مالدیپ کے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
 
محمد نشید نے مزید کہاکہ مالدیپ میں ہندوستانی امداد اور شراکت داری کی گہری اہمیت ہے اور اس نے ہمارے مشکل وقت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ مالدیپ کی بڑھتی ہوئی مالی مشکلات اور قرضوں کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داریوں کے درمیان ہندوستان کی بروقت حمایت نے ہمیں قرض کی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ سے بچنے اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد کی۔