Monday, December 01, 2025 | 10, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • پریانکا چوپڑا کا بڑا بیان: میں نے ابھی شروع بھی نہیں کیا ہے، ہالی ووڈ میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

پریانکا چوپڑا کا بڑا بیان: میں نے ابھی شروع بھی نہیں کیا ہے، ہالی ووڈ میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 01, 2025 IST

پریانکا چوپڑا کا بڑا بیان: میں نے ابھی شروع بھی نہیں کیا ہے، ہالی ووڈ میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے
اپنی محنت اور حوصلے کے بل بو تے پر پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر طے کیا ہے۔ ہندی سنیما میں بھی انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی، لیکن آج وہ ایک عالمی اسٹار بن چکی ہیں اور بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں طرح کی فلموں سے مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔ تاہم، پرینکا کا کہنا ہے کہ آج بھی انہیں ہالی ووڈ میں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔
 
پرینکا چوپڑا نے سال 2015 میں امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھا، اور اس کے بعد انہوں نے بی واچ، ازنٹ اِٹ رومانٹک، دی وائٹ ٹائیگر، دی میٹرکس ریزریکشنز، ہیڈز آف اسٹیٹس اور ایکشن تھرلر سیریز سٹاڈیل جیسے پروجیکٹس میں کام کیا۔
 
ہالی ووڈ کے سفر پر پرینکا نے کیا کہا؟
 
اپنی ہالی ووڈ جرنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے میڈیا سے کہا
 
میں ان سب کے بارے میں کبھی کبھی سوچتی ہوں، کیونکہ ایک آرٹسٹ کے طور پر مجھے انگریزی زبان میں ابھی بہت سا کام کرنا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ابھی شروعات بھی نہیں کی ہے۔ میں نے ہندی سنیما میں تقریباً ہر طرح کا کام کیا ہے اور اب میں ویسا ہی کام بین الاقوامی سطح پر کرنا چاہتی ہوں۔
 
پرینکا نے مزید کہا کہ وہ ایسے پروجیکٹس کا حصہ بننا چاہتی ہیں جن کے کردار یا فلمیں ثقافت سے جڑی ہوں اور جن سے لوگوں کو تحریک ملے۔ اپنی پروڈکشن کمپنی پرپل پیبل پکچرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بورن ہنگری جیسی مزید خوبصورت کہانیوں پر کام کرنا چاہتی ہیں۔ ایکٹریس نے یہ بھی بتایا کہ وہ ڈائریکٹر بیری ایورچ کے ساتھ مزید پروجیکٹس کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ وہ اُن کے کام کرنے کے انداز سے بہت متاثر ہیں۔
 
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ’بورن ہنگری‘ ڈاکیو منٹری پرینکا کی پروڈکشن کمپنی پرپل پیبل پکچرز کے بینر تلے بنی ہے۔ یہ ڈاکیو منٹری سال 2024 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے عالمی سطح پر بہت شاندار رسپانس ملا تھا۔
 
باصلاحیت فنکاروں کی مدد کرنا چاہتی ہیں پرینکا چوپڑا
 
ہالی ووڈ میں اپنی پہچان مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ پرینکا ان فنکاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو بھی سپورٹ کرنا چاہتی ہیں جنہیں اپنا ہنر دکھانے کے لیے پلیٹ فارم یا موقع کی ضرورت ہے۔