وجے واڑہ شہر میں اوقاف کے تحفظ کے مسئلے کو لیکر ایک بڑا مظاہرہ منظم کیا گیا ،۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے اوقاف کے تحفظ کے لیے چلو وجے واڑہ کے عنوان سے یہ وجے واڑہ کے دھرنا چوک گاندھی نگر میں یہ احتجاج درج کرایا ،۔۔اور مرکزی حکومت کی طرف سے لائے جارہے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں پرزور آواز بلند کی گئی ،۔۔شرکاء نے کہا کہ وہ من مانی سے متعارف کرائے گیے وقف ترمیمی بل کو بالکلیہ طور پر مسترد
کرتے ہیں ،۔۔
وقف بل کے خلاف 13مارچ 2025 کودہلی کے جنترمنترپرہوگااحتجاج
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و دیگر ملی جماعتوں کی جانب سے 13 مارچ 2025 کو جنتر منتر، نئی دہلی میں وقف بل کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اس مظاہرے کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا موجودہ وقف بل پر اصرار مسلم اوقاف کی مذہبی ودینی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ وقف کسی فرد کی ملکیت نہیں، بلکہ اللہ کی ملکیت ہے۔ اس کی اصل میں کسی قسم کی تبدیلی یا مداخلت نہ صرف شرعی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ آئینی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ہم حکومت کو واضح طور پر متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند تمام انصاف پسند شہریوں، دینی و سماجی رہنماؤں اور ملت کے تمام طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے جمہوری و آئینی حق کی حفاظت کے لیے اپنے حصے کا عملی کردار پیش کریں۔