Wednesday, June 04, 2025 | 08, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینس کو شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں

پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینس کو شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jun 02, 2025 IST     

image
کپتان شریاس ایئر کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے پنجاب کنگز نے کل رات کھیلے گئے بارش سے متاثرہ دوسرے کوالیفائر میں سابق چمپئن ممبئی انڈینس کو 5 وکٹ سے شکست دیکر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پنجاب کنگز کا 3 جون یعنی کل ٹورنامنٹ کے فائنل میں آر سی بی سے مقابلہ ہوگا۔ اس طرح انڈین پریمیر لیگ کے 18 ویں سیزن میں شائقین کو ایک نیا چمپئن دیکھنے کو ملے گا کیونکہ پنجاب کنگز اور آر سی بی نے ابھی تک ایک بھی ٹائٹل نہیں جیتا۔ پنجاب کو جیت کیلئے 204 رن کی ضرورت تھی جو اس نے 5 وکٹ کھوکر بنالئے۔ 
 
پنجاب کی کامیابی میں کپتان شریاس ایئر کا اہم رول رہا جنہوں نے41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 87 رن بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جوش انگلس نے 38 اور نیہال ودھیرا نے 48 رن اسکور کئے۔ قبل ازیں ممبئی انڈینس نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے تلک ورما۔ سوریا کمار یادو اور بیرسٹو کی جارحانہ بلے بازی کی مدد سے 203 رن بنائے تھے۔ 
 
دوسرے کوالیفائر میں بارش کی وجہ سے میچ تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، ایسا لگ رہا تھا کہ شاید میچ کو منسوخ کرنا پڑے۔ کیونکہ اس میچ میں کوئی ریزرو ڈے نہیں تھا اور اگر میچ منسوخ ہو جاتا تو پنجاب کنگز کو بغیر کھیلے فائنل کا ٹکٹ مل جاتا۔ کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھے لیکن اگر فائنل میں ایسا ہوا تو ٹرافی کس کو ملے گی؟

احمد آباد میں 3 جون کو بارش کا امکان:

منگل 3 جون کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہوگا۔ اس دن یہاں بارش کا 20 فیصد امکان ہے۔ صبح بارش کا قوی امکان ہے اور میچ کے دوران بارش بھی میچ میں خلل ڈال سکتی ہے۔

کیا آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں کوئی ریزرو ڈے ہے؟

ہاں، رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ پنجاب کنگز فائنل میں ایک ریزرو دن ہے۔ اگر میچ بارش کی وجہ سے روک دیا جاتا ہے یا شروع نہیں ہو پاتا ہے تو میچ 4 جون کو کھیلا جائے گا۔ یہ ریزرو ڈے ہے، حالانکہ اس کے امکانات بہت کم ہوں گے۔