• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • پشپم پریا چودھری کی پارٹی، بہار کے تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، دربھنگہ ٹاؤن سے خود لڑیں گی الیکشن

پشپم پریا چودھری کی پارٹی، بہار کے تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، دربھنگہ ٹاؤن سے خود لڑیں گی الیکشن

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 19, 2025 IST     

image
2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں ناکامی کے بعد، پشپم پریا چودھری اب 2025 کی تیاری کر رہی ہیں۔ 'دی پلرلز پارٹی' اس بار بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ الیکشن کا نشان بھی مل گیا ہے۔ 2020 میں ان کی پارٹی کو نشان کے طور پر شطرنج ملی تھی جبکہ اس بار اسے سیٹی ملی ہے۔

خواتین امیدواروں کے لیے 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں:

میڈیا رپورٹ مطابق پشپم پریا ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گی۔ وہ آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار پارٹی تمام 243 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ پشپم پریا نے اس بار کے الیکشن کے لیے ایک نیا فارمولا بنایا ہے کہ 50 فیصد سیٹیں خواتین کے لیے ریزرو ہوں گی۔
 
پچھلی بار پارٹی نے 148 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلی بار بھی تمام 243 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے گئے تھے تاہم دیگر نشستوں پر کاغذات نامزدگی منسوخ کر دیے گئے تھے۔ 

پشپم پریا دربھنگہ ٹاؤن سے الیکشن لڑیں گی:

پشپم پریا چودھری  نے 2020 کے اسمبلی انتخابات میں بسفی اور بنکی پور اسمبلی حلقوں سے انتخاب لڑا تھا۔ تاہم وہ دونوں جگہوں سے ہار گئی۔ اس بار وہ صرف ایک سیٹ دربھنگہ ٹاؤن سے الیکشن لڑیں گی۔ ریاستی ترجمان نے کہا کہ پشپم پریا کو پچھلی بار بنکی پور سے تقریباً 10 ہزار ووٹ ملے تھے، لیکن سب سے بڑی بات یہ تھی کہ پچھلی بار وہاں کورونا تھا۔ وقت بہت کم تھا۔ تیاری ٹھیک سے نہیں ہو سکی۔ اس بار پوری تیاری ہے۔ 
 
 
ریاستی ترجمان کنہیا کمار نے کہا کہ ہمارے لیڈر نوجوان ہیں۔ حالانکہ پرشانت کشور نوجوانوں کی بات کر رہے ہیں، لیکن وہ جو بھی مسئلہ اٹھا رہے ہیں، وہ پشپم پریا کے مسائل کو آگے لے جا رہے ہیں۔ پشپم پریا نے انتخابی میدان میں اتر کر کہا تھا کہ آپ مجھے ووٹ نہ دیں… آپ اپنے بچوں کو ووٹ دیں۔ آج پرشانت کشور ہر جگہ یہی کہہ رہے ہیں۔