Wednesday, February 11, 2026 | 23, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • راجپال یادو نے تہاڑ جیل میں کی خودسپردگی، فلمی حلقوں میں تشویش کی لہر

راجپال یادو نے تہاڑ جیل میں کی خودسپردگی، فلمی حلقوں میں تشویش کی لہر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 11, 2026 IST

 راجپال یادو نے تہاڑ جیل میں کی خودسپردگی، فلمی حلقوں میں تشویش کی لہر
مشہوراداکارراجپال یادو  نے اپنی شاندار کامیڈی سے مداحوں کو خوب ہنسایا ہے۔ ان کے ہر کردار نے اپنی الگ پہچان بنائی اور انہوں نے فلمی صنعت میں بڑا نام کمایا۔ لیکن اب اداکار مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب راجپال یادو کا گھر جدوجہد کرنے والے اداکاروں کے اکٹھے ہونے کی جگہ تھا۔
 
نوازالدین صدیقی بھی ان کے گھر کھانا کھاتے تھے
 
نوازالدین صدیقی جیسے اداکار روزانہ ان کے گھر آتے جاتے اور کھانا کھاتے تھے۔ کئی اداکاروں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ راجپال یادو کا دل بہت بڑا تھا۔ شام کے وقت کئی فنکار ان کے گھر جمع ہوتے، ساتھ کھانا کھاتے اور وقت گزارتے تھے۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ ان کا گھر کسی لنگر سے کم نہیں تھا۔ دی للن ٹاپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے کہا تھا، راجپال یادو بہت کمال کے انسان ہیں۔ جب ممبئی میں ان کا کام اچھا چل رہا تھا تو بہت سے لوگ ان کے گھر کھانا کھاتے تھے۔ انہوں نے کبھی انکار نہیں کیا، کبھی اُف تک نہیں کی۔ ہم اسٹرگلنگ اداکاروں کے لیے ان کا گھر لنگر کی طرح تھا۔ وہ بہت مزاح کرتے تھے۔
 
آج مشکل وقت میں تنہا
 
بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت راجپال یادو جیل میں ہیں، لیکن بالی ووڈ کے کئی دوست ان کی خبرگیری نہیں کر رہے۔ سرنڈر کے وقت وہ جذباتی بھی ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا، "سر، کیا کریں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ کوئی دوست نہیں ہے، کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہم اکیلے ہیں۔ مشکل وقت ہمیں خود ہی سنبھالنا پڑ رہا ہے۔"اداکار دیبیندو بھٹاچاریہ نے بھی بتایا تھا کہ راجپال یادو کے گھر پر دوستوں کا جمگھٹا لگا رہتا تھا۔ انہوں نے کہا,"ہم سب دوست وہیں ملتے تھے۔ ان کے گھر پر ہی کھانا بنتا تھا۔ وہ ایک الگ وقت تھا، جب ہمیں کل کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی۔"
 
مشکل وقت میں مدد کے لیے آگے آئے فنکار
 
راجپال یادو کے مشکل وقت میں اداکار سونو سود نے مدد کا ہاتھ بڑھایا اور انہیں فلم کی پیشکش کی۔ سونو سود سب سے پہلے تھے جنہوں نے ان کی مدد کی پہل کی اور دوسروں سے بھی آگے آنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد اداکار گرومیت چودھری، گلوکار گرو رندھاوا اور سیاست دان تیج پرتاپ یادو نے بھی مدد کی پیشکش کی۔ گرو رندھاوا نے راجپال یادو کو ایک میوزک ویڈیو کی آفر دی اور ایڈوانس رقم دینے کی بھی پیشکش کی۔