Wednesday, July 23, 2025 | 28, 1447 محرم
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • پارلیمنٹ میں دوسرے دن بھی ہنگامہ ۔راجیہ سبھا اور لوک سبھا کا اجلاس 23 جولائی کو11 بجے دن تک کے لیے ملتوی

پارلیمنٹ میں دوسرے دن بھی ہنگامہ ۔راجیہ سبھا اور لوک سبھا کا اجلاس 23 جولائی کو11 بجے دن تک کے لیے ملتوی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 22, 2025 IST     

image
 پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس  کا دوسراد ن بھی بغیر کسی بحث کے دن بھر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے مختلف مسائل  کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملےا ور آپریشن سندور، اور بہار میں، ووٹروں کی فہرست کے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اسپیشل انٹینسیو ریویو (SIR) کے خلاف احتجاج درج  کر وایا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ایس آئی آر کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
 
لوک سبھا میں اسپیکر اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین نے اراکین کو منانے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔ انہوں نے حکومتی رویے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جس سےدونوں ایوانوں  میں افراتفری پھیل گئی۔ جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اس کے بعد دونوں ا یوانوں میں دوبارہ  کاروائی شروع ہوئی  لیکن وہی منظر دہرایا گیا۔ ایوانوں میں نظم بحال نہیں ہونے پر دونوں ایوانوں کی کاروائی کو کل یعنی 23 جولائی کی صبح 11 بجے تک کے لئےملتوی کر دیاگیا۔
 
 منگل کو راجیہ سبھا میں اجلاس کا آغاز ہوا۔ کانگریس اوراپوزیشن ارکان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر فوری بحث کامطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی اور نعرےبازی کی۔ ایوان میں بار بار خلل پڑنے پر ڈپٹی چیئر میں ہری بنش نے ارکان سے ایوان میں نظم و ضبط برقرا رکھنے اور کاروائی کوخوش اسلوبی سے چالنے کی بار بار اپیل کی۔ اپیلوں کا پاوزیشن پر کوئی اثر نہیں ہوا پہلے کاروائی دوپہر 12 بجے تک پھر 2 بجے تک اسکے بعد دن بھر کےلئے ملتوی کر دی گئی۔
 
ا دھر لوک سبھا میں بھی اپوزیشن پارٹیوں کے زبر دست ہنگامہ کی وجہ سے منگل کے دن بھی کوئی کام نہیں ہو سکا اور دو نشستوں کےبعد ایوان کی کاروائی دن بھر کےلئے ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا کی کاروائی پہلے  بارہ بجے تک التواکےبعد دوپہر دو بجے   تک ملتوی کر دی گئی اس کےبعد دن بھ رکیلئے اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔ کانگریس اور سماجی وادی پارٹی کےارکان  سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ایون کےوسط میں ا ٓگئے۔ بعض ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوے تھے۔
 
 اس طرح مانسون اجلاس کا مسلسل دوسرا دن بھی پارلیمنٹ میں کام کاج نہیں  ہوا۔ اور اجلاس کا دوسرا دن بھی ہنگاموں کی نذر ہو گیا۔ اگر چہ  حکومت نے  کہاکہ وہ آپریشن سندور  پر تفصیلی بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ جس کے لئےوقت مقرر کیا جائےگا۔ لیکن اپوزیشن نے پہلے اس معاملے  کو ایوان میں لانے کی مانگ کی ہے۔