مدھیہ پردیش کے جھابوا سے ایک خوفناک سڑک حادثہ کی خبر آئی ہے۔ ایکو گاڑی میں سفر کر رہے 9لوگ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ایک ٹینکر کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک نوجوان خاتون اور ایک بچہ شدید زخمی ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے۔ یہ تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔پولیس کے مطابق ٹھنڈلا علاقے کے شیو گڑھ مہودا گاؤں کے 9 اور دیوی گڑھ کے دو لوگ کلیان پورہ کے قریب گاؤں مان پورہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ تمام افراد ایکو گاڑی (جی جے 09 بی ایل 5956) سے واپس آ رہے تھے۔
اس دوران سجیلی پھاٹک کے قریب سامنے سے اچانک ایک ٹینکر (RJ 09 GC 7915) آگیا۔ ٹینکر نے ایکو گاڑی کو بری طرح کچل دیا جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 9 لوگ موقع پر ہی دم تو دیے۔حادثہ اس قدر دردناک تھا کہ لاشوں کو گاڑی سے با ہر نکالنے کے لیے کافی محنت کر نی پڑی ۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پدما ولوچن شکلا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔وہیں اس ہولناک حادثے میں کچھ لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ جو تا حال زیر علاج ہیں۔
یوپی میں بڑا حادثہ، تین افراد کی موت:
اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ یہاں یوپی روڈ ویز کی بس ایک بائک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ منگل کی شام اٹاوہ-بریلی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت 30 سالہ پنٹو، اس کا رشتہ دار 21 سالہ سنی اور 32 سالہ آدیش کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تینوں شادی کی تقریب کے لیے سامان خرید کر اپنے گاؤں اجراماؤ واپس جا رہے تھے۔
شام کے وقت حادثہ کے وقت تینوں موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ اس وقت تیز رفتار بس نے بائک کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آس پاس کے لوگوں نے یہ دیکھا تو فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ لوگوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور آس پاس کے علاقوں میں ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین کو مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس حادثے کے بعد مرنے والوں کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔