سنجو سیمسن آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2026) میں چنئی سپر کنگز میں ایم ایس دھونی کے ساتھ کھیلیں گے۔ بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان کر دیا کیا ہے۔ جس کے بعد سنجو سیمسن نے دو پوسٹس کی ہیں۔ پہلا راجستھان رائلز سے روانگی کے بارے میں تھا، اور دوسرا چنئی سپر کنگز میں شمولیت کے بارے میں تھا۔
سنجو سیمسن نے نیلامی سے قبل معاہدے کے ذریعے راجستھان رائلز سے چنئی سپر کنگز میں شمولیت اختیار کی۔ چنئی سپر کنگز میں ان کی تنخواہ پچھلے ایڈیشن میں راجستھان رائلز میں ان کی تنخواہ کے برابر ہے۔ رویندر جڈیجہ اور سیم کرن، جو چنئی سپر کنگز کی طرف سے کھیل رہے تھے اب راجستھان رائلز کی جرسی میں کھلتے ہوئےنظر آئیں گے۔
سنجو سیمسن کا چنئی سپر کنگز میں شامل ہونے پر پہلا ردعمل
سنجو سیمسن نے سوشل میڈیا پر سمندر کے کنارے پر آرام کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ سنجو نے پیلے رنگ کی کلائی پر پٹی پہن رکھی ہے جو سی ایس کے کا رنگ بھی کیپشن میں، انہوں نے لکھا، "واناککم" اور ایک پیلا دل شیئر کیا۔ واضح رہے کہ واناککم ایک تامل لفظ ہے، جس کا ہندی میں مطلب "نمستے" ہے۔
اس سے قبل، انہوں نے راجستھان رائلز کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ہم یہاں تھوڑے وقت کے لیے ہیں۔ ہم نے اپنا سب کچھ اس فرنچائز کو دیا ہے، کچھ بہترین کرکٹ کا لطف اٹھایا، فرنچائز میں نے سب کے ساتھ فیملی جیسا سلوک کیا۔ اور اب وقت آئے گیا کے میں آگے بڑھوں، میں اپنے پرا نے فرنچائز کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
سی ایس کے سنجو سیمسن کی آئی پی ایل کی تیسری ٹیم ہوگی
سنجو سیمسن نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر کا آغاز راجستھان رائلز سے کیا، جہاں وہ 2013 سے 2015 تک کھیلے۔ سیمسن نے 2016 اور 2017 میں دہلی کیپٹلس کے لیے کھیلا، 2018 میں راجستھان واپس آئے۔ انہوں نے 177 آئی پی ایل میچز کھیلے، جس میں 4704 رنز بنائے۔ سیمسن کی آئی پی ایل میں 3 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں ہیں۔