ایک اسکول میں منشیات بنانے والے یونٹ نے ریاستی دارالحکومت میں ہلچل مچا دی ہے۔ جب یہ اسکول چل رہا تھا تو اسی اسکول کی دوسری منزل پر ایک ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹ چلایا جا رہا تھا ۔ انکشاف ہوا ہے کہ اسکول کا منتظم ایک سال سے زائد عرصے سے اس ریکیٹ کو چلا رہا ہے۔ ایگل ٹیم اور پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مارا اور سکول کی آڑ میں چلائے جانے والے غیر قانونی ریکیٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ایگل ٹیم اور پولیس کے مطابق الفازولم مینوفیکچرنگ یونٹ اولڈ بوئن پلی سکندرآباد کے میدھا پرائیویٹ اسکول میں واقع تھا۔
معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایگل ٹیم اور پولیس نے اسکول پر چھاپہ مارا۔ ٹھوس معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر سکول پر چھاپہ مارا۔ یہ اسکول دو منزلہ عمارت میں چلایا جا رہا ہے۔ دوسری منزل پر منشیات کا غیر قانونی ریکیٹ چلایا جا رہا تھا۔چھاپے کے دوران پولیس نے پایا کہ اسکول کے منتظم جے پرکاش گوڈ دو کمروں میں الفازولم بنانے والی مشینوں کے ساتھ سارا معاملہ چلا رہے تھے۔ پولیس کی جانچ سے پتہ چلا کہ جے پرکاش گوڑ دو سال سے اسکول چلا رہے تھے جس کی وجہ سے کسی کو ان پر شک نہیں ہوا۔ ایگل ٹیم کے چھاپوں نے انکشاف کیا کہ اسکول کے احاطے میں دو دیگر کمروں میں الفازولم تیار کی جارہی تھی۔ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔
کرشنا راؤ نے اپنے عہدے کا جائزہ :
آئی پی ایس بی کرشنا راؤ نے نرسا راو پیٹ میں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور امن و قانون کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کی روک تھام اور معاشرے میں امن کے قیام کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔آئی پی ایس بی کرشنا راو نے کہاکہ وہ امن و امان کی صورتحال کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس کا تعاون کریں۔