Friday, March 14, 2025 | 14, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد:شدید گرمی کی پیش قیاسی،محکمہ موسمیات نے دیگر اضلاع کو بھی محتاط رہنے کا دیا مشورہ

حیدرآباد:شدید گرمی کی پیش قیاسی،محکمہ موسمیات نے دیگر اضلاع کو بھی محتاط رہنے کا دیا مشورہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 11, 2025 IST     

image
ریاست تلنگانہ و شہر حیدرآباد کے شہریوں کیلئے ایک بری خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہاکہ مشرقی اور شمالی تلنگانہ کو 38-40 ڈگری سیلسیس کی گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔حیدرآباد میں بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے کیونکہ درجہ حرارت 36-38 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے۔عہدیداروں کے مطابق گرمی کا یہ سلسلہ 20 فروری تک رہنے کا امکان ہے۔
 
انہوں نے کہاکہ آئندہ جمعرات کے بعد حیدرآباد کو شدید گرمی سے ہلکی سی راحت مل سکتی ہے۔ تاہم حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ ریاست کے دیگر مقامات پر بھی کچھ دنوں سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ کل عادل آباد میں سب سے زیادہ 37.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا  جبکہ حیدرآباد میں بندلا گوڈا میں سب سے زیادہ 35.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
 

حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش :ایونٹ کی مدت میں توسیع کا مطالبہ

 
حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش کا ایشا کی سب سے بڑی نمائشوں میں شمار ہوتاہے جو دیڑھ ماہ تک جاری رہتی ہے۔ 84 ویں کل ہند صنعتی نمائش کے اسٹال مالکان نے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیبیشن سوسائٹی یا تو ایونٹ کی مدت میں توسیع کرے یا اسٹال کے کرایوں میں رعایت فراہم کرے۔ یہ مطالبہ ریونیو میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹوں کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں دکانداروں نے ناکافی کسٹمر ٹرن آؤٹ کا حوالہ دیا ہے۔ 45 روزہ نمائش جو 3 جنوری کو شروع ہوئی تھی راویتی طورپر لاکھوں لوگوں کو راغب کرتی ہے ۔ تاہم اسٹال مالکین کا دعویٰ ہے کہ اس سال عوام کی تعداد معمول کے مطابق کم رہی جس کی وجہ سے مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ 
 
ذرائع کے مطابق نمائش میں اسٹالس کا کرایہ 50 ہزار سے 20 لاکھ روپیوں تک ہے بہت سے دکانداروں نے اس سال اپنی معمول کی آمدنی میں 40 فیصد کمی کا دعویٰ کیاہے۔ نمائش سوسائٹی، جو حیدرآباد نمایش کا اہتمام کرتی ہے، نے درخواست موصول ہونے کو تسلیم کیا لیکن ابھی تک کوئی سرکاری فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔ ایک ترجمان نے کہاکہ ہم خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے متوازن حل کو ترجیح دیں گے۔واضح رہے کہ حیدرآباد نمایش عام طور پر 2,500 سے زیادہ اسٹالز کی میزبانی کرتا ہے جس میں ٹیکسٹائل، دستکاری، خوراک اور گھریلو سامان شامل ہیں۔