Tuesday, October 07, 2025 | 15, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، گل کو ملا ٹیم انڈیا کا کمان

ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، گل کو ملا ٹیم انڈیا کا کمان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Oct 04, 2025 IST

ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، گل کو ملا ٹیم انڈیا کا کمان
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا  دورہ کے لیے ون ڈے ا سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شبمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ شریاس آئیر کو ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
 

ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، شریاس آئیر (نائب کپتان)، اکسر پٹیل، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ، پرسیدھ کرشنا، دھرو جوریل (وکٹ کیپر) اور یشسوی جیسوال۔

 

روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو کپتان بنایا گیا

 
بی سی سی آئی نے شبمن گل کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ روہت شرما کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب ان سے ون ڈے کی کپتانی چھین لی گئی ہے۔ ٹیم انڈیا نے آخری بار 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ون ڈے کھیلا تھا۔ ہندوستان نے روہت شرما کی کپتانی میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا لیکن اس کے باوجود روہت کو کپتانی سے ہٹا کر شبمن گل کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
 

شریاس آئیر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا

 
ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد شریاس ایئر کو ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ شریاس ایئر کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ شریاس ایئر چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
 

جسپریت بمراہ کو باہر رکھا گیا

 
جسپریت بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم بمراہ کو ٹی 20 سیریز کے لیے منتخب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بمراہ کو ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ بمراہ طویل عرصے سے ٹیم انڈیا کے ساتھ مسلسل کھیل رہے ہیں۔
 

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز

 
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز 19 اکتوبر سے شروع ہو گی جو 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک چلے گی۔ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا - پہلا ون ڈے - 19 اکتوبر، پرتھ۔ دوسرا ون ڈے - 23 اکتوبر، ایڈیلیڈ۔ تیسرا ون ڈے - 25 اکتوبر، سڈنی