بالی ووڈ اداکار سونو سود نے انسٹاگرام ویڈیو میں معاشرتی رویّوں پر گہرا پیغام دیا۔ شراب، دودھ، دوستی، مذہب اور انسانیت سے متعلق ان کے الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
انسانی رویّوں پر فکر انگیز پیغام
بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے خیالات سے توجہ حاصل کر لی ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے معاشرے کے مختلف تضادات اور انسانی رویّوں پر گہرا اور فکر انگیز پیغام دیا۔
شراب، دودھ ، پانی اور ہم
ویڈیو میں سونو سود کہتے ہیں کہ شراب بیچنے والے کو کبھی گھر گھر نہیں جانا پڑتا، لیکن دودھ فروش کو گلی گلی جانا پڑتا ہے۔ وہ سوال اٹھاتے ہیں کہ ہم دودھ والے سے تو پوچھتے ہیں کہ کہیں اس نے دودھ میں پانی تو نہیں ملایا، مگر خود شراب میں پانی ملا کر پیتے ہیں۔
دوست، نمک، میٹھائی اور کیڑے
انہوں نے دوستی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کڑوا سچ بولنے والا دوست نمک کی طرح ہوتا ہے۔ نمک میں کبھی کیڑے نہیں لگتے، جبکہ مٹھائی اکثر خراب ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق سچ بولنے والا شخص وقتی طور پر برا لگ سکتا ہے، مگر وہی اصل خیرخواہ ہوتا ہے۔
خوبصورت تصویر کے کیل کو بھول جاتےہیں
سونو سود نے ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم تصویر کی تعریف کرتے ہیں مگر اس کیل کو بھول جاتے ہیں جو پوری تصویر کا وزن اٹھاتی ہے۔ اسی طرح معاشرے میں کئی لوگ خاموشی سے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں لیکن تعریف کسی اور کو ملتی ہے۔
زندگی اور موت پر ہمارے رویّے
انہوں نے موم بتی کی مثال دے کر زندگی اور موت کے رویّوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مرنے والوں کو یاد کرنے کے لیے موم بتی جلاتے ہیں، جبکہ سالگرہ پر موم بتی بجھا کر خوشی مناتے ہیں۔
مذہبی ہم آہنگی کا پیغام
ویڈیو میں مذہبی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں رکھی قرآن اور گیتا کبھی آپس میں نہیں لڑتیں، مگر لوگ ان کے نام پر لڑتے ہیں، حالانکہ اکثر نے ان مقدس کتابوں کو پڑھا بھی نہیں ہوتا۔
اب بھی سدھر جا وقت ہے، ورنہ گھڑی پر سخت ہے
اپنے پیغام کے اختتام پر سونو سود نے کہا، “واہ رے انسان! سدھر جا، ابھی بھی وقت ہے۔”
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اداکار کے خیالات کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت اور خود احتسابی کا مضبوط پیغام قرار دے رہے ہیں