اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی آج انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ انہوں نے انڈسٹری میں نام اور شہرت حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی۔ منور نے حال ہی میں اپنے والدین کے بارے میں بات کی۔ منور نے بتایا کہ اس کی ماں نے زندگی میں کس طرح درد دیکھا اور سہا۔
منور فاروقی کے والدہ کا انتقال کیسے ہوا..؟
منور نے کہا، 'میری والدہ کو خاندان میں کبھی خوشی نہیں ملی۔میری ماں نے میرے والد کے ساتھ اپنی 22 سالہ شادی میں بہت تکلیف دیکھی۔ وہ بہت صبر کرتی تھی لیکن اس صبر کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ میری ماں نے اپنے اندر بہت سی چیزیں برسوں دبا رکھی تھیں۔ میری عمر 13 سال تھی اور صبح کسی نے مجھے جگایا اور بتایا کہ وہ ہسپتال میں ہے۔ جب میں وہاں پہنچا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے گھر والے کسی کو یہ نہیں بتانا چاہتے کہ اس نے زہر کھا لیا ہے۔ جس کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آئی۔ اس ہسپتال میں ایک نرس تھی جو میری ماں کی طرف سے فیملی فرینڈ تھی۔ میں نے اس سے کہا۔ اس کے بعد میری والدہ کو فوری طور پر ایمرجنسی روم لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکیں۔
منور کے والد کو فالج کا دورہ پڑا:
ایک انٹرویو میں منور نے کہاکہ شروع میں میں اپنے والد سے بہت ناراض تھا۔ لیکن پھر میں نے دیکھا کہ انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوا۔ تو میں نے اپنا غصہ چھوڑ دیا۔ میری والدہ کے انتقال کے دو سال بعد، میرے والد کو فالج کا دورہ پڑا اور ان کا 80 فیصد جسم مفلوج ہو گیا۔ وہ 11 سال تک اسی طرح زندہ ررہے۔ میں انہیں ولن کے طور پر دیکھتا رہا لیکن وہ میرے والد تھے۔ میں اس شخص سے نفرت کیوں کروں؟ اس کے آس پاس کوئی نہیں تھا۔ انکی حالات نے مجھےانہیں معاف کرنے پر مجبور کر دیا۔