تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز ایمپلائز سروس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے ریاستی وزیر برائے بہبود درج فہرست، قبائلی بہبود، اقلیتی بہبود، معذور افراد، معمر شہریوں اور خواجہ سرا افراد کی بہبود، ادلوری لکشمن کمار سے ملاقات کی۔وفد نے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی جس میں اقلیتی ملازمین، اردو آفیسرس، سرکاری اساتذہ اور مجموعی طور پر اقلیتی برادری کو درپیش دیرینہ مسائل اور چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔
ملاقات میں دفاتر میں خدمات سے متعلق معاملات، منصفانہ نمائندگی، ترقیاں، اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، اور شمولیتی پالیسیوں کے نفاذ جیسے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر موصڈوف نے وفد کی باتوں کو تحمل سے سنا اور اٹھائے گئے مسائل کے مناسب حل اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں شامل اراکین:
ایم۔اے۔ فاروق احمد، بانی و ریاستی صدر،
چاند پاشاہ، صدر، ضلع حیدرآباد
اعجازالدین احمد، صدر، اردو آفیسرس یونٹ
محمد یونس، جنرل سکریٹری، اردو آفیسرس یونٹ
Telangana minorities employees met Minister Adluri Laxman Kumar. They raised issues on Urdu officers, promotions, and inclusive welfare policies.#Telangana #Minoritieshttps://t.co/tnhNwO3w53 pic.twitter.com/EuCxsdZJCP
— Hyderabad News Hunt (@hydnewshunt) September 17, 2025