Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تتکال ٹکٹ بکنگ :ریلوے نے کی بڑی تبدیلی، یکم جولائی سے نئے اصول ہوں گے نافذ

تتکال ٹکٹ بکنگ :ریلوے نے کی بڑی تبدیلی، یکم جولائی سے نئے اصول ہوں گے نافذ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 11, 2025 IST     

image
ہندوستانی ریلوے نے تتکال ٹکٹ بکنگ کے قواعد میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔ نئے اصول کے مطابق، تتکال ٹکٹ کی بکنگ کے لیے آدھار کی تصدیق لازمی ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ جن مسافروں کا IRCTC اکاؤنٹ آدھار سے منسلک نہیں ہے وہ تتکال ٹکٹ آن لائن یا آف لائن بک نہیں کر سکیں گے۔ وزارت ریلوے نے تمام ریلوے زونز کو ہدایت جاری کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس ضرورت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تتکال اسکیم کا فائدہ عام صارف تک پہنچے۔ 
 
وزارت ریلوے نے سرکلر میں کیا کہا؟
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ وزارت ریلوے نے تمام زونز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے، تتکال اسکیم کے تحت ٹکٹ صرف آدھار کے تصدیق شدہ صارفین ہی IRCTC کی ویب سائٹ / اس کے ایپ کے ذریعے بک کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ، وزارت نے یہ شرط رکھی ہے کہ 15 جولائی، 2025 سے، مسافروں کو تتکال بکنگ کے لیے آدھار پر مبنی OTP تصدیق کا ایک اضافی مرحلہ مکمل کرنا ہوگا۔
 
ایجنٹس بھی 30 منٹ تک ٹکٹ بک نہیں کر سکیں گے:
 
ساتھ ہی، ریلوے ٹکٹ ایجنٹ بھی تتکال ٹکٹ بکنگ کھلنے سے 30 منٹ تک ٹکٹ بک نہیں کر سکیں گے۔ ساتھ ہی بتا دیں کہ AC کلاس کے لئے بکنگ  وقت صبح 10:00 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگا اور نان اے سی کلاس کے لئے یہ صبح 11:00 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگا۔
 
فرضی  بکنگ پر  لگے گی روک:
 
آپ کو بتا دیں کہ ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے 4 جون کو ہی ایکس پر پوسٹ کرکے اس کا اشارہ دیا تھا۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے، اشونی وشنو نے کہا تھا کہ ہندوستانی ریلوے جلد ہی تتکال ٹکٹ بک کرنے کے لیے ای-آدھار کی تصدیق کا استعمال شروع کر دے گی۔ اس سے حقیقی صارفین کو ضرورت کے وقت تصدیق شدہ ٹکٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔دراصل، ریلوے کا یہ قدم جعلی اکاؤنٹس، ڈپلیکیٹ آئی ڈی اور بوٹس کے ذریعے ٹکٹ بکنگ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تتکال بکنگ شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈوں میں 67,000 سے زیادہ ٹکٹس بک ہو جاتے ہیں، جن میں سے اکثر جعلی ہوتے ہیں یا ایجنٹوں کے ذریعے بک کرائے جاتے ہیں۔