Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • مرکزی بجٹ میں تلنگانہ سے ناانصافی کے خلاف کانگریس کا آج ٹینک بنڈ پر احتجاج!ایم ایل ایز۔ اور دیگر کو بڑی تعداد میں شرکت کی ہدایت

مرکزی بجٹ میں تلنگانہ سے ناانصافی کے خلاف کانگریس کا آج ٹینک بنڈ پر احتجاج!ایم ایل ایز۔ اور دیگر کو بڑی تعداد میں شرکت کی ہدایت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 02, 2025 IST     

image
مرکزی وزیر نرملا سیتارامن نے کل این ڈی اے حکومت کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں خاص طورپر تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کا الزام عائد کیاجا رہاہے۔ اس دوران تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کے خلاف آج احتجاج کا منصوبہ بنایاہے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق   ٹی پی سی سی کی جانب سے آج شام چار بجے ٹینک بنڈ پر امبیڈکر مجسمہ کے قریب یہ احتجاج کیاجائے گا۔
 
 اس احتجاجی پروگرام میں ایم ایل ایز۔ ایم ایل سیز۔ مقابلہ کرنے والے امیدوار۔ یوتھ کانگریس۔ این ایس یو آئی۔ خواتین کانگریس ونگز  اور پارٹی سے وابستہ گروپس بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع سے پتہ چلاہے کہ اس موقع پر وزیراعظم۔ وزیر خارجہ اور دیگر مرکزی وزرا ءکے  پتلے بھی نذر آتش کئے جائیں گے۔ 
 
بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی پر وزیراعلیٰ ریونت ناراض ہیں ۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کمانڈ کنٹرول سنٹر میں ریاستی وزراء اور محکمہ خزانہ کے عہدیداروں کے ساتھ اس ضمن میں میٹنگ کی۔اس دوران مرکزی  حکومت کے بجٹ اور ریاستی حکومت کی طرف سے اپنائی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اگرچہ تلنگانہ حکومت نے گرانٹس میں اضافہ کی مرکزی حکومت سے پرزور درخواست کی تھی ۔لیکن بجٹ میں کوئی  بھی فائدہ نہیں دیا گیا  ہے۔
 
ریاستی حکومت نے مرکز سے  کہا تھا کہ وہ تلنگانہ کو تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرے ۔۔لیکن مرکز نے اس تجویز پر توجہ نہیں دی۔ ریونت سرکار نے سرکاری اسکیموں کی آسانی سے عمل آوری کو یقینی بنانے اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے اسکیموں پر عمل آوری میں تاخیر سے بچنے کے لیے مرکز سے گرانٹ مانگی تھی ۔